Live Updates

عمران خان کااسلام آباد کوبندکرنے کاڈرامہ فلاپ ہوگا۔ایم این اے چوہدری اسد الرحمن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 11 اکتوبر 2016 17:52

کمالیہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔11اکتوبر2016ء) :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما ممبرقومی اسمبلی چوہدری اسد الرحمن نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد کو کیا بند کروائے گا اب ان کی سیاست بند گلی میں جا چکی ہے ، عوام باشعور ہیں اب کسی بھی سیاسی مداریوں کے چکر میں آئے گی اس مرتبہ عمران خان اسلام آباد والا ڈرامہ سابقہ ڈراموں کی طرح فلاپ ہوگا۔

ترقی کا راستہ روکنے والے اس ملک کے بدترین دشمن ہیں 2018کے عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کی کامیاب ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سابق چیئر مین بلدیہ کمالیہ کونسلر ملک امجد یعقوب کی رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت وزیر اعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے ترقی اور خوشحالی سیاسی مداریوں کو ہضم نہیں ہو رہی اس لیے وہ عوامی منتخب حکومت کو ناکام بنانے کیلئے سازشوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان اسلام آباد کو کیا بند کریں گے ان کی سیاست بند گلی میں جا چکی ہے۔اب انکی ڈرامہ بازیاں نہیں چلے گیں 2018کا سال بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا ہی ہوگا عوام عمران خان سمیت احتجاجی سیاست کرنے والوں کو مسترد کر چکے ہیں اس موقع پر سابق چیئر مین بلدیہ کمالیہ ملک امجد یعقوب ، پیر یوسف بخاری ،کونسلر رانا سعید اللہ خان ، محمد شہزاد اللہ رحمانی بھی موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :