واجبات کی عدم ادائیگی پرپی ایس او کی پی آئی اے کا فیول بند کرنے کی دھمکی

پی آئی اے نے سول ایوی ایشن٬ پی ایس او اور ادویات کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہیں کئی

منگل 11 اکتوبر 2016 22:02

واجبات کی عدم ادائیگی پرپی ایس او کی پی آئی اے کا فیول بند کرنے کی دھمکی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے٬ دوسری جانب افسران نے غیر ضروری اخراجات پر لاکھوں روپے خرچ کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کے خسارے سے دوچار قومی ائیر لائن پی آئی اے کے افسران کی شاہ خرچیاں اپنے عروج پر ہیں٬ پی آئی اے کے لاہور ڈسٹرکٹ منیجر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر ضروری اخراجات پر ادارے کے لاکھوں روپے خرچ کر دیئے۔

سول ایوی ایشن٬ پی ایس او اور ادویات کمپنیوں کو کروڑوں روپے کے واجبات ادا نہیں کئے۔ پی ایس او لاہور کو پچاس لاکھ روپے سے بھی زائد کے واجبات ادا نہیں کئے گئے۔پی ایس او نے واجبات کی عدم ادائیگی پر13 اکتوبر کو لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو فیول کی فراہمی بند کرنے کی دھمکی دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پی آئی اے لاہور نے میڈیکل کمپنیوں کے بھی واجبات ادا نہیں کئے جس پر پی آئی اے ملازمین کو ادویات کی فراہمی بند کردی گئی۔

اس کے علاوہ سول ایوی ایشن اتھارٹی لاہور کو بھی دو کروڑ روپے کی ادائیگی نہیں کی گئی۔دوسری جانب قومی ائیر لائن میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مجموعی طور پر چالیس ارب روپے کے واجبات ادا کرنے ہیں۔قومی فضائی کمپنی کو مالی بحران کا شکار ہونے کے ساتھ بیرون ملک مختلف ائیر پورٹس کے واجبات بھی لاکھوں ڈالرز میں ادا کرنے ہیں جن میں سعودی ایوی ایشن ٬ برطانوی ایوی ایشن٬ پیرس اور اٹلی ایوی ایشن بھی شامل ہیں۔پی آئی اے کو ان مذکورہ ادروں کو پروازوں کی لیننڈنگ ٹیک آف اور فضائی حدود استعمال کرنے کے حوالے سے بھی واجبا ت ادا کرنے ہیں٬ عدم ادائیگی کی صورت میں پی آئی اے کو نوٹسز بھی جاری ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :