ملک میں سالانہ آٹھ ہزارارب کی کرپشن اورسودی نظام نے ملکی معیشت کی قمرتوڑکررکھ دی ہے٬ لیاقت بلوچ
پانامہ لیکس کی تحقیقات کے سلسلے میں راہ فراراختیار کرنے کی بجائے وزیراعظم اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرکے ملک سے بے یقینی کی صورتحال کو ختم کریں٬ نواب شاہ میں منعقدہ تربیتی اجتماع سے جماعت اسلامی کے رہنمائوں کا خطاب
جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:06
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ میں جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ ایک روزہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پرنائب امراء اسداللہ بھٹو ٬سابق سینیٹرپروفیسر ابراہیم٬ سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی ٬جنرل سیکرٹری ممتازحسین سہتو ٬ضلعی امیر سرور قریشی اورمقامی امیر نجف رضا نے بھی خطاب کیا۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ دہشتگردی اورتخریب کاری کی صورتحال نے پوری امت کو لرز کررکھ دیا ہے اتحاد امت کے ذریعے ہی اس کو ختم کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے قیادت ونظام کی تبدیلی کے لیئے جو راستہ اختیار کیا ہے وہی جمہوری پائدارراستہ ہے۔نائب امیر وسابق ایم این اے اسداللہ بھٹو نے کہا کہ جنت کے مسافر ایک مقصد کے لیئے جیتے ہیں٬شہید ممتازقادری بھی ناموس رسالتﷺ کی خاطر اپنی جان دیکرمرادپاگیا۔جماعت اسلامی امام حسین ؓ کے مشن کوآگے بڑہانے کے لیئے کرپٹ قیادت کے خلاف اور شریعت کے نفاذ کے لیئے جدوجہد کرہی ہے۔مرکزی نائب امیر وسینیٹر پروفیسر ابراہیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کے دستور میں واضح طورپر درج ہے کہ جماعت اسلامی کا عقیدہ لا الہ الااللہ ہوگا٬ہمارا حقیقی نصب العین اللہ کی رضا اورآخرت کی کامیابی ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹرمعراج الہدیٰ نے کہا کہ جماعت اسلامی عام آدمی کی عزت ووقاراوراسلامی پاکستان کے لیئے جدوجہد کررہی ہے۔سی پیک پاکستانی عوام کیلئے ایک بڑا اقتصادی پیغام ہے لیکن سازشی عناصر پاکستان کی خوشحالی نہیں چاہتے۔4تاء 6نومبرکو کراچی میں ہونے والا جماعت اسلامی سندھ کا اجتماع اسلامی انقلاب کی طرف پیش رفت ثابت ہوگا۔ اس موقع پر شام ٬بنگلہ دیش کشمیر کے شہداء کے لئے دعائے مغفرت بھی کروائی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.