حکمران اپنے ساتھ چھتری کے نیچے پناہ لینے والے لوگوں کو بھی احتساب سے بچانا چاہتے ہیں ٬ملک میں آئین و دستور کی بالا دستی کی راہ میں حکمران طبقہ سب سے بڑی رکاوٹ ہے ٬ظالم و جابر جاگیرداروں اور سرمایہ داروں نے ہمیشہ اپنی مرضی قانون پر مسلط کی اور اپنے مفادات سے ٹکرانے والے قوانین کو موم کی ناک بنا کر اپنے حق میں استعمال ٬خیراور شر کے معرکے میں غیر جانبداری اور ظلم و جبرکے خلاف نہ اٹھنا ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا ارکان و کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب
جمعرات 13 اکتوبر 2016 20:26
(جاری ہے)
وہ جمعرات کو کراچی کے ضلع وسطی میں ارکان و کارکنان کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن بھی موجود تھے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پاکستان میں پارٹیوں کا نہیں ظالم اور مظلوم کا مقابلہ ہے ٬ظالم ٹولے نے تمام بڑی پارٹیوں میں پناہ لے رکھی ہے ۔
ظالم متحد اور مظلوم منتشر ہیں اور ظالم جاگیر داروں اور سرمایہ داروںنے تمام ملکی وسائل پر قبضہ کررکھا ہے ٬سرکاری و غیر سرکاری ادارے اس ٹولے کے ہاتھوں یرغمال ہیں ٬امت کو اس ظلم سے بچانے کیلئے حضرت امام حسین ؓ افراد کی بجائے قانون کی حکمرانی چاہتے تھے وہ ایسی حکومت چاہتے تھے جس میں قومی خزانے کو امانت سمجھا جائے اور اسے چند خاندانوں کی بجائے قوم پر خرچ کیا جائے ٬وہ خاندانی بادشاہت کو روکنا اور عوام کی حکمرانی قائم کرنا چاہتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہمیں بھی حضرت امام حسین ؓ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک سے خاندانی بادشاہتوں کا خاتمہ کرکے شریعت کے تابع جمہوریت کا نظام قائم کرنا ہوگا تاکہ عوام کو زندگی کی بنیادی ضروریات مہیا کی جاسکیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام غربت اور مہنگائی میں پس رہے ہیں ٬عام آدمی کیلئے اپنے بچوں کو تعلیم دلانا اور بیمار کا علاج کرانا ممکن نہیں رہا ۔حکومتی پالیسیوں سے لگتا ہے کہ تعلیم اور صحت ان کی کسی ترجیح میں شامل نہیں ۔ان کا ایک ہی مشن ہے کہ قوم کو ان پڑھ اور بیمار رکھا جائے تاکہ کوئی ان کے ظلم و جبر کے خلاف اٹھ نہ سکے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جب تک ان کرپٹ اور لٹیرے حکمرانوں سے نجات نہیں ملتی ملک و قوم مسائل کی دلدل میں دھنستے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں خاندانی بادشاہتوں کی بجائے آئین کی حکمرانی قائم کرنے کیلئے عوام کو ایک نئے عزم سے اٹھنا ہوگااور تحریک پاکستان کی طرز پر پاکستان کو بچانے کیلئے نئے سرے سے جدوجہد کرنا ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ اور غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے آ ج ملک کا بچہ بچہ مقروض ہے ٬قوم کوآئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کی غلامی میں جکڑنے کے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ٬حکمرانوں نے محض اپنے کمیشن کیلئے قوم کے ہاتھوں میں آئی ایم ایف کی ہتھکڑیاں اور پائوں میں بیڑیاں پہنادی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو حالات کی رو میں بہنے اور مایوسی کی بجائے ایک نئی امید اور اللہ پر توکل کے ساتھ ان سانپوں اور بچھوئوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عام آدمی کیلئے امید کی شمع ہے اور ان شاء اللہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑنے اور قوم کی لوٹی گئی دولت واپس لانے کیلئے جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.