نوازشریف کے استعفیٰ یا تلاشی دینے تک اسلام آبادبندرہے گا۔عمران خان
یہ حکومت نہیں چلاسکیں گے،ہمارااحتجاج پرامن ہوگا،سارے کارکن مکمل تیاری کرکے آئیں،کل اسلام آباد دھرنے کی تاریخ دونگا،سیاست میرامشن ہےکاروبارنہیں،کرپٹ مافیا نے پاکستان کوتباہ کردیا،جبکہ ترقی نوازشریف کے گھرمیں ہورہی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی کاانصاف پروفیشنلزفورم سے خطاب
ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 15 اکتوبر 2016 17:44
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15اکتوبر2016ء) :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میرا مشن ہے کاروبارنہیں،کرپٹ مافیا نے پاکستان کو تباہ کردیا،ترقی نوازشریف کے گھر میں ہورہی ہے،اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سمندر نکلے لگا،ہم سڑکیں بند کرینگے،یہ حکومت نہیں چلا سکیں گے،یا نوازشریف استعفیٰ دیگا یا پھر تلاشی دیگا،لیکن ہمارا احتجاج پرامن ہوگا،سارے کارکن مکمل تیاری کرکے آئیں،کل اسلام آباد دھرنے کی تاریخ دونگا،عوام پسے ہوئے طبقوں کو بچانے کیلئے باہرنکلیں۔
انہوں نے آج یہاں مقامی ہوٹل میں انصاف پروفیشنلزفورم کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے بھی میربات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔(جاری ہے)
جس پر اندھوں میں کانا راجااحسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ کاچیف جسٹس اپنے دائرے میں رہے۔احسن اقبال سے کہتا ہوں کہ کیا یہ دائرہ ہے کہ ڈنڈے لیکرسپریم کورٹ پر حملہ کردو۔
نوازشریف باہر ہوتے ہیں تو شہزادی ملک چلاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حمزہ شریف کے پیچھے 35سال سے سیاست کرنے والے ہاتھ باندھ کرکھڑے ہوئے ہیں۔شہزادی آتی تو وزیراعظم ہاؤس میں بوڑھے کھڑے ہوتے ہیں۔ادھر بلاول کے پیچھے بھی ایسے ہی اعتزازاحسن جیسے لوگ کھڑے ہوتے ہیں۔حمزہ شریف اور مریم نواز کی کیا قابلیت ہے کہ ڈپٹی پرائم منسٹر اور ڈپٹی وزیراعلیٰ بننے کی؟کیا اوباما کے بعد اسکی بیٹی وائٹ ہاؤس کا چارج سنبھال سکتی ہے؟صدام حسین،کرنل قذافی کے بچے بھی حکومت میں آنے کو تیار تھے۔ایسا بادشاہت میں ہوتا ہے۔لیکن جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا۔عمران خان نے کہا کہ حکومتی جماعت کے ارکان جانتے ہیں کہ وزیراعظم کرپٹ ہیں۔پبلک آفس کو ذات کیلئے استعمال کرنا کرپشن ہے۔نوازشریف نے ایک سے تیس فیکٹریاں بنائیں،بینکوں سے پیسہ لیا یہ کرپشن ہے۔ٹیکس چوری میں نوازشریف اور آصف زرداری ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ چھوٹے اور بڑے شریف نے ایک دوسرے کوپابندی والے علاقے میں شوگر ملزلگانے کی اجازت دے دی۔شوگرملزلگانے کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کی فیصلے کو داد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آر کام نہیں کرہا،نیب میں نوازشریف اور خورشید شاہ نے اپنا آدمی لگایا ہواہے۔نیب میں نوازشریف کے 12کیسزہیں لیکن تحقیقات نہیں ہورہی ہیں۔عمران خان نے کہا کہ میں پیشنگوئی کررہاہوں کہ لوگوں میں شعور آگیاہے۔نوجوانوں میں جنون آگیا ہے۔خواتین میں بھی جذبہ ہے۔کل اسلام آباد دھرنے کی تاریخ دونگا۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سمندر نکلے لگا۔ہم سڑکیں بند کرینگے۔ہم ان کو حکومت نہیں کرنے دینگے۔لیکن ہمارا احتجاج پرامن ہوگا۔سارے کارکن مکمل تیاری کرکے آئیں۔یہ حکومت نہیں چلا سکیں گے،یا نوازشریف استعفیٰ دیگا یا پھر تلاشی دیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.