متنازعہ خبر کی انکوائری کا مقصد رپورٹ کے پہلوئوں اورمحرکات کو بے نقاب کرنا ہے‘تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں گی

وزیر داخلہ چوہدری نثار کی انگریزی روزنامے ڈان کے ایڈیٹر سے ملاقات میں گفتگو ٬ظفر عباس کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

ہفتہ 15 اکتوبر 2016 18:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے انگریزی روزنامہ ڈان کے ایڈیٹرپر واضح کیاہے کہ متنازعہ خبر سے متعلق تحقیقات کا مقصد مذکورہ رپورٹ٬ اس کے پہلوئوں اورمحرکات کو بے نقاب کرنا ہے٬ معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے جبکہ ظفر عباس نے معاملے کی انکوائری کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے یہاں پنجا ب ہائوس میں ایڈیٹر روزنامہ ڈان ظفر عباس نے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران روزنامہ ڈان کی قومی سلامتی کے حوالے سے متنازع خبر کے حوالے سے حکومتی انکوائری پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ انکوائری کا مقصد مذکورہ رپورٹ پہلوئوں محرکات کو بے نقاب کرنا ہے اور معاملے کی انکوائری کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ اس دوران روزنامہ ڈان کے ایڈیٹر ظفر عباس نے کہا کہ قومی سلامتی پر ڈان ملکی مفاد کیلئے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے معاملے کی انکوائری میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :