بھارت کے تعلیمی اداروں میں 16ہزار افغان طالب علم تعلیم حاصل کررہے ہیں٬رپورٹ

اتوار 16 اکتوبر 2016 12:50

بھارت کے تعلیمی اداروں میں 16ہزار افغان طالب علم  تعلیم حاصل کررہے ہیں٬رپورٹ

کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2016ء) 16ہزار افغان طالب علم بھارت کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق یہ بات بھارت میں افغانستان کے سفیر شیدا محمد ابدالی نے بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں یونیورسٹی کے کانووکیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ 2002کے بعد سے لیکر اب تک افغانستان نے تعلیمی شعبے میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور اس دوران 200سے زائد یونیورسٹیاں اور اعلیٰ تعلیم کے ادارے قائم ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے مختلف تعلیمی اداروں میں 16ہزار افغان طالب علم رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 20آندھراپردیش کی یونیورسٹیوں میں گریجویشن اور پوسٹ گریجویشن کے کورسزکررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :