موصل شہر کی بازیابی کے لیے آپریشن جلد شروع ہونے والا ہے٬ عراقی فوج کے پمفلٹس

اتوار 16 اکتوبر 2016 17:40

موصل شہر کی بازیابی کے لیے آپریشن جلد شروع ہونے والا ہے٬ عراقی فوج ..

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2016ء) عراقی فوج نے ملک کے دوسرے بڑے شہر موصل کا قبضہ چھڑانے سے قبل شہریوں کو خبردار کرنے والے ہزاروں لیف لیٹس ہوائی جہاز کے ذریعے تقسیم کیے ہیں۔ ان پر عراقی حکومت کے بارے میں معلومات کے ساتھ ساتھ حملے کے دوران اختیار کی جانے والی احتیاطی تدابیر بھی درج ہیں۔

(جاری ہے)

موصل شہر پر انتہا پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے سن 2014 سے قبضہ کر رکھا ہے اور یہ اٴْس کی خود ساختہ خلافت کا حصہ ہے۔ عراقی فوج کے جوائنٹ آپریشن کمانڈ کے مطابق احتیاطی تدابیر کی حامل کٴْھلی پرچیوں کے علاوہ ہزارہا اخبار اور میگزین بھی موصل شہر کے وسط میں پھینکے گئے ہیں۔ امکان ہے کہ موصل شہر کی بازیابی کے لیے آپریشن جلد شروع ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :