بھارت کا ایک ہمسایہ دہشت گردی کا مخرج ہے ٬ْ نریندر مودی

بھارت کا ہمسایہ دہشت گردوں کی ذہنیت کو فروغ دے رہا ہے ٬ْ بھارتی وزیر اعظم کا الزام دہشتگردی کے خلاف برکس کو مل کر آواز اٹھانے اور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ٬ْ گفتگو

اتوار 16 اکتوبر 2016 17:40

بھارت کا ایک ہمسایہ دہشت گردی کا مخرج ہے ٬ْ نریندر مودی

گوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2016ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے پاکستان کا نام لیے بغیر ایک مرتبہ پھر اسے دہشت گردی کا 'مخرج قرار دیا ہے اور کہا ہے بھارت کا یہ ہمسایہ دہشت گردوں کی ذہنیت کو فروغ دے رہا ہے۔اتوار کو ساحلی شہرگوا میں ابھرتے ہوئے معاشی ممالک کی تنظیم برکس کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ ملک صرف دہشت گردوں کو پناہ ہی نہیں دیتا بلکہ ایک ذہنیت کو فروغ دیتا ہے۔

' انھوں نے کہا کہ ہمارے خطے میں اقتصادی خوشحالی کے لیے سب سے بڑا اور براہ راست خطرہ دہشت گردی ہے۔ المیہ یہ ہے کہ اس کا مدرشپ (مخرج) بھارت کے پڑوس میں واقع ایک ملک ہے۔نریندر مودی نے پاکستان کا نام لیے بغیر مزید کہا کہدنیا بھر میں دہشت گردی کے ماڈیول اس ملک سے جڑے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ 'دہشت گردی کے خلاف برکس کو مل کر آواز اٹھانے اور اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹس کے ذریعے بتایا کہ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یہ ہمسایہ ملک جس ذہنیت کو فروغ دیتا ہے اسی ذہنیت کے تحت سیاسی مقاصد کیلئے دہشت گردی کے استعمال کا جواز پیش کیا جاتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم اس ذہنیت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں اور برکس ممالک کو متحد ہو کر کارروائی کرنی چاہیے۔یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے پہلے لگائے گئے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت ماضی میں بھی بغیر ثبوت کے الزام تراشی کرتا رہا ہے

متعلقہ عنوان :