وزیراعلیٰ پنجاب کا رحیم یار خان ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

پیر 17 اکتوبر 2016 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے رحیم یار خان کے قریب ٹریفک کے افسوسناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ۔امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اور لیاقت بلوچ نے ٹریفک حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے گہری ہمدردی اور دکھ کا اظہار کیا ۔