مصطفی کمال نےگورنرسندھ کا نام ای سی ایل میں ڈال کرگرفتارکرنے کا مطالبہ کردیا
عشرت العباداسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے،چائناکٹنگ کی کی تمام رقم گورنرسندھ کے ہاتھ سے آگے منتقل ہوئی،عشرت العبادکوبزنس کمیونٹی رشوت العبادکے نام سے جانتی ہے،بانی متحدہ سن لیں ہم ڈرنے والے نہیں۔چیئرمین پی ایس پی کی میڈیا سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ پیر 17 اکتوبر 2016 16:22
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17اکتوبر2016ء) :پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بانی متحدہ سن لیں ہم ڈرنے والے نہیں ،بانی متحدہ کو چیلنج کرنے کا مطلب بھارت کو چیلنج کرنا ہے،عشرت العباد ہمیں کہتا ہے کہ ہمارے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے لیکن سب کو پتا ہے کہ عشرت العباداسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے،عشرت العبادکو بزنس کمیونٹی رشوت العبادکے نام سے جانتی ہے،گورنرسندھ کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور فوری گرفتار کیا جائے۔
انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عشرت العبادکو بزنس کمیونٹی رشوت العبادکے نام سے جانتی ہے۔گورنرسندھ ایم کیوایم کی قیادت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔گورنرسندھ نے لوگوں کوہمارے پاس آنے سے روکا ہواہے۔عشرت العباد کی لندن،کراچی،ابوظہبی اور کینیڈا میں جائیدادبنا رکھی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس شخص کے لیے پیسہ سب کچھ ہے یہ شخص 50ہزار بھی نہیں چھوڑتا۔
عشرت جب گورنربنا تواس کے پاس صرف مورگیج والا گھر تھا۔گورنرسندھ نے جائیدادیں اپنے رشتہ داروں کے نام پربنارکھی ہیں۔مصطفی کمال نے کہا کہ بانی ایم کیوایم کو اس نہج پر پہنچانے والا آدمی گورنرسندھ ہے۔جبکہ تمام شیطانی قوتوں کو طاقت فراہم کرنے والا آدمی بانی متحدہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چائناکٹنگ کی کی تمام رقم گورنرسندھ کے ہاتھ سے گئی ہے۔بانی متحدہ ”را“کا آدمی ہے،عشرت العبادکو سب پتا ہے۔بانی متحدہ بزدل آدمی ہیں اس سے ایسی ہی توقعات ہیں،۔متحدہ بانی اپنے ہی بچے کھانے والا آدمی ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ ہمارے خلاف لوگوں کو بریف کرنے والاگورنرسندھ ہے۔ایک سازش کے تحت ہمیں کمزورکرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.