شام ی تنازعہ پر امریکہ اور روس کے مابین جنگ چھڑجانے کا خطرہ
روس کے بعد امریکہ نے بھی اپنے شہریوں کو تیار رہنے کی تنبیہ کردی
پیر 17 اکتوبر 2016 22:07
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2016ء) شام کے تنازعہ پر امریکہ اور روس کے مابین جنگ چھڑجانے کا خطرہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتاجا رہا ہے۔ پہلے روس نے اپنے شہریوں کو جنگ کے لیے ہمہ وقت تیار رہنے کی تنبیہ کی تھی اب امریکی ماہرین کی طرف سے بھی اپنے شہریوں کو روسی حملے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کے ایک سابق اعلیٰ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’روسی فوج کسی بھی وقت امریکہ پر حملہ آور ہو سکتی ہیں۔
‘‘ اس نیوی افسر کے مطابق روسی افواج آبدوزوں کے ذریعے امریکی ریاست الاسکا کے گائوں واسیلا کے ذریعے امریکہ میں داخل ہوں گی کیونکہ الاسکا کا ساحلی علاقہ قطعی طور پر غیرمحفوظ ہے اور روس کے لیے یہ بہترین جگہ ہے جہاں سے وہ امریکہ پر حملہ آور ہو سکتا ہے۔(جاری ہے)
نیوی افسر کا کہنا تھا کہ ’’نیوی میں ڈیوٹی کے دوران ہم ایسا محسوس کرتے تھے کہ باراک اوباما نے الاسکا کے دفاع کو نظرانداز کرتے ہوئے اسے انتہائی غیرمحفوظ علاقہ بنا رکھا ہے۔
حالانکہ تیسری عالمی جنگ کی صورت میں یہ ریاست ہمارے اگلے مورچے کی حیثیت اختیار کرے گی۔ یہ ریاست ہم پر حملہ آور ہونے کا راستہ ثابت ہو سکتی ہے جس سے داخل ہو کر دشمن تمام ملک سے ہوتا ہوا کینیڈا تک اور اس کے بعد ہمارے شمال مغربی علاقوں کی طرف جا سکتا ہے۔‘‘نیوی افسر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ’’روسی فوج نے امریکہ کے ساتھ باقاعدہ جنگ کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں جن میں انہیں ہماری کمیونیکیشنز کو تباہ کرنے اور ہمارے اہم پلوں پر قبضہ کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔‘‘رپورٹ کے مطابق دیگر کئی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ روسی فوجی سادہ کپڑوں میں ملبوس٬ انتہائی خاموشی کے ساتھ الاسکامیں داخل ہو رہے ہیں اور تج دیئے گئے موٹلز اور فوجی اڈوں میں رہ رہے ہیں۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
-
بھارت ، اطراف تیندوے کی موجودگی سے شہریوں میں خوف
-
امریکی سرزمین پرقتل کی بھارتی سازش پروائٹ ہائوس کا بیان آ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.