اگر پیپلز پارٹی یا اس جیسی کسی جماعت سے اتحاد کیا تو پارٹی کو خیر آباد کہہ دوں گا: اسد عمر

muhammad ali محمد علی پیر 17 اکتوبر 2016 22:34

اگر پیپلز پارٹی یا اس جیسی کسی جماعت سے اتحاد کیا تو پارٹی کو خیر آباد ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17اکتوبر ۔2016ء) اسد عمر کا کہنا ہے کہ اگر پیپلز پارٹی یا اس جیسی کسی جماعت سے اتحاد کیا تو پارٹی کو خیر آباد کہہ دوں گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی اسد عمر کا ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹریو میں کہنا تھا کہ اگر تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی جیسی کسی بھی جماعت ست کبھی کوئی اتحاد کیا تو وہ اپنی جماعت کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ وہ کرپشن کے ریکارڈ توڑنے والے جماعتوں سے اتحاد کو کبھی برداشت نہیں کر سکتے۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے ٹی آر اوز تیار کرنے کیلئے پیپلز پارٹی سے صرف مشاور ہوئی تھی نہ کہ کسی اتحاد کی بات۔