پی پی نواز شریف کا احتساب نہیں چاہتی، وزیر اعظم کو گھر بھیجنے کیلئے عمران خان کو آخری حد تک جانا ہوگا: پرویز مشرف
میاں محمد ندیم بدھ 19 اکتوبر 2016 11:53
نیو یارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19اکتوبر۔2016ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کا احتساب نہیں چاہتی کیونکہ اگر نواز شریف کا احتساب ہوا تو پیپلز پارٹی والوں کا بھی ہوگا۔ عمران خان کی تقریروں سے حکومت نہیں جائے گی، نواز شریف کو گھر بھیجنے کیلئے عمران خان کو آخری حد تک جانا ہوگا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نواز شریف کا احتساب نہیں چاہتی کیونکہ اس کے تمام لوگوں کی بیرون ملک اربوں روپے کی جائیدادیں ہیں۔
پیپلز پارٹی نے 2008 سے 2013 تک ملک کو خوب لوٹا اور اگر نواز شریف کا احتساب ہوا تو پیپلز پارٹی والوں کا بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ کی حکومت 2018 تک چلے گی، 2014 کی طرح اگر عمران خان نے کنٹینر پر چڑھ کر تقریریں کیں تو ناکام ہوں گے۔ عمران خان اور قادری نے لمبے دھرنے کیے لیکن بیچ میں ہی چھوڑ دیا، عمران خان کی تقریروں سے حکومت نہیں جائے گی۔ نواز شریف کو گھر بھیجنے کیلئے عمران خان کو آخری حد تک جانا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.