انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے زیراہتمام4روزہ ’’ ورلڈ سپیس ویک 2016‘‘ کا آغاز ہوگیا

ملک بھر سے 100 سے زائد تعلیمی اداروں سے 2800 طلباء شرکت کریں گے٬ سپیس ویک میں سپیس ٹیکنالوجی پر لیکچرز٬سپیس مارچ٬مضمون نگاری٬سپیس سٹوڈیو٬سپیس فوٹو گرافی اور مختلف سیمینارز منعقد کئے جائیںگے

بدھ 19 اکتوبر 2016 14:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اکتوبر2016ء) انسٹیٹیوٹ آف سپیس ٹیکنالوجی کے زیراہتمام4روزہ ’’ ورلڈ سپیس ویک 2016‘‘ کا آغاز ہوگیا٬جس میں ملک بھر سے 100 سے زائد تعلیمی اداروں سے 2800 طلباء شرکت کریں گے٬ورلڈ سپیس ویک میں 161سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جبکہ 92مختلف مقابلوں میں طلباء حصہ لیں گے جن میں سپیس ٹیکنالوجی لیکچرز٬سپیس مارچ٬مضمون نگاری٬سپیس سٹوڈیو٬سپیس فوٹو گرافی اور مختلف سیمینارز شامل ہیں۔

چھوٹے بچوں کیلئے علیحدہ اور بڑے بچوں کیلئے علیحدہ مقابلوںکا انعقاد کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ دائریکٹر ڈاکٹر قمرالاسلام نے کہا کہ سپیس ٹیکنالوجی آج کل زیادہ سے زیادہ اہمیت حاصل کرتی جارہی ہے٬اسے کمیونیکیشن کے علاوہ واٹر رسپورسز٬فلڈ کنٹرول اور زندگی کے دوسرے امور میں بھی استعمال کیا جاتا ہے٬ڈائریکٹرز سٹوڈنٹس افیئرز نجم عباس نے کہا کہ ہمارے پاس سپیس ویک کو منعقد کرانے کیلئے تقریباً 500طلباء پر مشتمل ٹیم موجود ہے جو کہ خوش آئند بات ہے چار روزہ ورلڈ سپیس ویک کی افتتاحی تقریب ہفتہ 22اکتوبر کو منعقد ہوگی جس میں مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو انعامات سے نوازا جائے گا۔(خ م+ع ر)

متعلقہ عنوان :