حیدرآباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا٬محکمہ موسمیات

بدھ 19 اکتوبر 2016 19:26

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران حیدرآباد سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور میدانی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو حیدرآباد37سینٹی گریڈ کے ساتھ گرم اور خشک رہا ٬ حیدرآباد میں شام کے اوقات ہوا میں نمی کا تناسب 53% فیصد جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 23 سینٹی گریڈاورزیادہ سے زیادہ37سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :