اسلام آباد کے نجی اسکولوں کے 44 سے 53 فیصد بچے منشیات کے عادی، سینیٹ کمیٹی میں چشم کشا انکشافات نے ارکان کے رونگٹے کھڑے کر دیے

muhammad ali محمد علی بدھ 19 اکتوبر 2016 22:38

اسلام آباد کے نجی اسکولوں کے 44 سے 53 فیصد بچے منشیات کے عادی، سینیٹ کمیٹی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔20اکتوبر 2016ء) اسلام آباد کے نجی اسکولوں کے 44 سے 53 فیصد بچوں کا منشیات کے عادی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں ایک چشم کشا انکشافات نے ارکان کے رونگٹے کھڑے کر دیے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد کے نجی اسکولوں کے 44 سے 53 فیصد بچے منشیات کے عادی ہیں۔ طلبہ کے ساتھی یا اساتذہ ایک دوسرے کو منشیات فراہم کرتے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد اسلام آباد کے تمام آئی جی اور چیف سیکریٹری اور ہوم سیکریٹری کو طلب کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :