زہرہ شاہد قتل کیس٬عدالت میں گواہ نے اپنا بیان قلمبند کرادیا

جمعرات 20 اکتوبر 2016 18:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) انسدادہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت عدالت میں گواہ نے اپنا بیان قلمبند کرادیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی سینٹرل جیل انسدادہشتگردی کی عدالت میں پی ٹی آئی کی رہنما زہرہ شاہد سے متعلق قتل کیس کی سماعت ہوئی مقدمے کے گواہ انسپکٹر سہیل نے اپنا بیان عدالت میں قلمبند کرا دیا عدالت نے مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 7 نومبر تک ملتوی کردی واضح رہے اس کیس میں چار ملزمان گرفتار ہیں ملزمان میں زاہد زیدی۔ کلیم۔ امتیاز عرف لمبا اور راشد عرف ٹیلر شامل ہیں زہرہ شاہد کو مئی 2013 میں گھر کے باہر سے قتل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :