معذور افراد کو مقابلے کے امتحانات میں معاون سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرنے کیلئے درخواست پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کا ذمہ دار افسر جواب سمیت طلب

جمعرات 20 اکتوبر 2016 20:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے معذور افراد کو مقابلے کے امتحانات میں معاون سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرنے کے لئے دائر درخواست پر پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذمہ دار افسر کو جواب سمیت طلب کر لیا۔ گزشتہ روز چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ دنیا بھر میں خصوصی افراد کو مقابلے کے امتحانات میں سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں لیکن پاکستان میں ایسا نہیں کیا جاتا٬ پاکستان میں جب بھی خصوصی افراد مقابلے کا امتحان دیتے ہیں تو انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے٬ معذور افراد کو بھی عام افراد کی طرح تین گھنٹے جتنا وقت دیا جاتا ہے۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ معذور افراد کو مقابلے کے امتحانات میں معاون٬ اضافی وقت سمیت دیگر سہولتیں فراہم کرنے کا حکم دیا جائے۔ جس پر فاضل عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے پبلک سروس کمیشن کے ذمہ دار افسر کو جواب سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت 18نومبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :