ایس ای سی پی نے نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنیوں کے مسائل کے حل کے لئے انٹر ایکٹوسیشن ترتیب دیا
جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:09
(جاری ہے)
اس اجلاس کا اصل مقصدنان بینکنگ مائیکرو فنانشل انسٹی ٹیوشنز کو دوران رجسٹریشن/لائسنسنگ پیش آنے والی عملی مشکلات اور لائسنسنگ کے بعد کے مطلوبات پران کی تجاویز معلوم کرنا تھا۔
پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے سی ای او نے اس دور میں کمیشن اور ایس ای سی پی کے چیئرمین کی جانب سے مسلسل حمایت اور رہنمائی فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ شرکاء کی ایک کثیر تعداد نے رپورٹنگ کے مطلوبات کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا تو سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن کی ٹیم نے وضاحت پیش کر کے ان کی تشویش کو دور کیا۔ سپیشلائزڈ کمپنیز ڈویژن٬ پراسیکیوشن اینڈ لیگل افیئرز ڈپارٹمنٹ اور کارپوریٹائزیشن اینڈ کمپلائنس ڈپارٹمنٹ کے اراکین نے ایس ای سی پی کی نمائندگی کے فرائض سرانجام دئے۔ان کے علاوہ اکتیس نان بینکنگ مائیکرو فنانشل انسٹی ٹیوشنز کے چوالیس شرکاء کے ساتھ ساتھ پاکستان مائیکرو فنانس نیٹورک کی ٹیم اور سی ای او بھی اس سیشن میں شریک ہوئے۔ایس ای سی پی نے شرکاء کو تمام معاملات میں اپنی مکمل حمایت اور امداد کی یقین دہانی کرائی۔تاہم تمام شرکاء کو یہ بات واضح طور پر بتائی گئی کہ ایس ای سی پی ان نان بینکنگ مائیکرو فنانشل انسٹی ٹیوشنز کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائے گا جو وقت مقرّرہ سے قبل لائسنس حاصل نہیں کریں گے۔ آٹھ مائیکرو فنانشل انسٹی ٹیوشنز کو پہلے ہی لائسنس جاری کر دیا گیا ہے اور سات مائیکرو فنانشل انسٹی ٹیوشنز لائسنسگ کے عمل سے گزر رہے ہیں جبکہ مزید چودہ رجسٹریشن کے مرحلے میں ہیں۔ توقع کی جاتی ہے کہ لائسنسڈ نان بینکنگ مائیکرو فنانس کمپنی سیکٹر ان سہولیات سے فائدہ اٹھا کر ملک میں مائیکرو کاروبار کے فروغ میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔( وخ )متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.