عمران خان کے پاس سیاسی طاقت ہے تو وہ اسلام آباد کے تاجروں کو شٹر ڈائون ہڑتال کی کال دیں یا پہیہ جام ہڑتال کریں ٬کسی شہر کو بند کرنا غیر جمہوری عمل ہے٬وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
جمعرات 20 اکتوبر 2016 22:27
(جاری ہے)
صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے کلب آمدپر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی لحاظ سے گلگت بلتستان کی بہت اہمیت ہے یہ چار ایٹمی طاقتوں کے وسط میں ہے جبکہ اسکا سی پیک منصوبے میں اہم کردار ہے ٬ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی نعمتوں سے مالامال ہے اور یہاں ٹورازم کے شعبے میں ترقی کے بہت مواقع ہیں٬ انہوں نے کہا کہ گلگت ہو یا پنجاب یہ پاکستان کی اکائیاں ہیں اور ہمیں متحد ہوکر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن صوبوں میں منفی سیاست ہو ئی وہ پیچھے رہ گئے ہیں۔ہمارا صوبہ سی پیک کا سب سے اہم فریق ہے اس منصوبے سے یہاں کی عوام کی تقدیر بدل جائے گی ٬ اس منصوبے کی 430 کلو میٹر سڑکیں ہمارے صوبے میں ہیں ۔بھاشا ڈیم کیلئے زمین مکمل طور پر خرید لی گئی ہے جس میں ٹرانسپیریسی کیلئے سٹیلائٹ مانیٹرنگ سسٹم کو استعمال کیا گیا ہے۔بنچی ہائیڈور پاور پلانٹ ایک میگا منصوبہ ہے جب یہ دونوں میگا منصوبے مکمل ہونگے تو پاکستان سے توانائی بحران کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ صوبے سرمایہ کاری کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے جبکہ سیاحت اور معدنیات میں سرما یہ کاری کیلئے 24 گھنٹوں میں این او سی جاری کیا جائے گا جبکہ پانچ سال تک ٹیکس میں بھی چھوٹ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا گلگت بلتستان کی عوام پنجاب حکومت کی بے حد مشکور ہے ہماری تعلیم اور صحت کے شعبے پنجاب کی مدد سے چل رہے ہیں ۔ پنجاب حکومت کے تعاون سے 35 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے 22 کروڑ کی لاگت سے پہلی ایم آر آئی مشین بھی گلگت بلتستان کیلئے خریدی ہے۔ دہشتگردی کی جنگ میں ہماری عوام نے 65فیصد قربانیاں دی ہیں۔کشمیر میں سب سے زیادہ قربانی ہمارے عوام نے دی ہے ۔کشمیر کی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے ٬اب مودی حکومت دنیا کو زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا سکتی۔کشمیریوں کی ہر سطح پر سپورٹ جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں٬ نائب صدر عبدالمجید ساجد٬ سیکرٹری شاداب ریاض٬ خزانچی ظہیر احمد بابر٬ ممبران گورننگ باڈی فرقان الٰہی٬شیر افضل بٹ٬ اظہر مقبول اور عمران شیخ بھی شریک تھے۔ پروگرام کے اختتام پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے معزز مہمان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے۔ (سعید)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ریاض میں ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ٹریفک پولیس سے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرلیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نےترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سینیٹر اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
-
آئین کے اندر ڈپٹی وزیر اعظم کا کوئی عہدہ نہیں، بیرسٹر گوہرخان
-
ن لیگ چھوٹا سا مالشیوں کا گروہ جس نے 17 سے زیادہ نشستیں نہیں جیتیں
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت کی گلگت بلتستان کے گورنر ، وزیر اعلیٰ سے گفتگو
-
سٹیٹ بینک یکم مئی کو بند رہے گا
-
جرمانہ لگا کر درخواستیں خارج ،جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن
-
جلسے کرنا ہمارا آئینی قانونی حق ہے، ہم لاہور اور کراچی سمیت ہر جگہ جائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.