وزارت داخلہ کی ہدایت پر ایف آئی اے نے اشتہاریوں اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈائون تیز کر دیا
انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 6انسانی اسمگلرز گرفتار ٬دو درجن سے زائد لوگوں کے پاسپورٹ ٬جعلی ویزے برآمد کیے گئے ‘ عثمان انور
جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:22
(جاری ہے)
ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں کیونکہ جب کوئی پاکستانی غیر قانونی طریقے سے کسی باہر کے ملک میں جاتا ہے تو وہاں پکڑے جانے پر جب اسے ڈی پورٹ کیا جاتا ہے تو اسے ملکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچتاہے جس کی روک تھام کے لئے وزارت داخلہ کی ہدایت پر اشتہاریوں اور انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈائون میں تیزی لائی گئی ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کی ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 6انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے جن میں ناصر ٬ خالد محمود ٬ انور علی ٬ شعیب رفیق ٬ قلب عباس اور جان محمد شامل ہیں ۔ عثمان انور کا کہنا ہے کہ پکڑے گئے ملزمان کے قبضے سے دو درجن سے زائد لوگوں کے پاسپورٹ اور جعلی ویزے بھی برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.