گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منڈیاں ایبٹ آباد کا بی ای/بی ایس سی کا کانووکیشن کل ہو گا

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2016ء) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج منڈیاں ایبٹ آباد کا بی ای/بی ایس سی 2013٬ 2014ء اور 2015ء کا کانووکیشن گرلز کالج ہال میں ہفتہ کو ہو گا۔

(جاری ہے)

کانووکیشن کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم مشتاق احمد غنی ہوں گے۔ واضح رہے کہ تمام طالبات جنہوں نے بی اے٬ بی ایس سی 2013,2014, 2015ء میں پاس کرنے کے بعد کالج میں کانوووکیشن کیلئے رجسٹریشن کرائی تھی نے جمعہ کو صبح 9 بجے کالج ہال میں ہونے والے کانووکیشن کی ریہرسل میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :