2 نومبر کو اسلام آباد میںعوام اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی ‘سید صمصام علی بخاری

تحریک انصاف عوام کی لوٹی ہوئی دولت کاحساب لے کر دم لے گی ‘ سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی پنجاب

جمعہ 21 اکتوبر 2016 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سیدصمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ پانامہ چوروں کے احتساب کا وقت آ پہنچاہے٬ (ن) لیگ کے درباری اپنی نوکریاںبچانے کے لئے چیئرمین عمران خان کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں ٬ عوام اب جان چکے ہیں کہ کس کس نے ملکی دولت لوٹی ہے اور کرپشن کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 2 نومبر کو اسلام آباد میںعوام اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی اور وزیراعظم کو احتساب کے لئے مجبور کردے گی٬ موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیںاور یہ اپنا بوریا بستر باندھ لیں اوران کو بھاگنے نہیں دیںگے اور ان کاٹھکانا اب جیلیں ہوںگی٬ پانامہ لیکس پر وزیراعظم اور ان کی فیملی کو نوٹس جا ری ہونا انصاف کی طرف پہلاقدم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکمران جمہوریت کی آڑ میں بد ترین کرپشن کررہے ہیں اور میگا پروجیکٹ کے نام پر عوام کو بیوقوف بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین عمران خان کی کال اسلام آباد کوعوام بند کردیں گے اور حکمرانوں کے احتساب تک چین سے نہیں بیٹھیںگے۔

متعلقہ عنوان :