وفاقی وزیرداخلہ سے مولاناسمیع الحق کی قیادت میں وفدکی ملاقات
ملاقات میں سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال،چندعناصراسلامی نظریات کو نشانہ بنارہے ہیں،حکومت نوٹس لے،مولاناسمیع الحق۔۔ پاکستان اسلامی نظریے پرہمیشہ قائم دائم رہیگا۔شیڈول فورمیں شامل پاکستانیوں کو شہریت سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔چوہدری نثارکی وفد سے گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اکتوبر 2016 18:22
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21اکتوبر2016ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان سے دفاع کونسل کے رکن مولاناسمیع الحق کی قیادت میں وفدنے ملاقات کی،جس میں ملک کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آج یہاں ہونیوالی ملاقات میں مولاناسمیع الحق نے چوہدری نثارکو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چندعناصراسلامی نظریات کو نشانہ بنا رہے ہیں،حکومت کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔
سکیورٹی صورتحال کو بہتربنانے کی کوششوں کی قدرکرتے ہیں۔پاکستان سے متعلق ہرقدم پر پیش پیش ہونگے۔اس موقعہ پر وفاقی وزیرداخلہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلامی نظریے پر قائم ہواتھا اور قائم دائم رہے گا،دنیا کی کوئی طاقت دین کو پاکستان سے الگ نہیں کر سکتی۔(جاری ہے)
سیکیورٹی کی بحالی میں دینی قوتوں نےکلیدی کردار ادا کیا ہے۔دینی قوتوں کوکسی صورت نشانہ بنانےکی اجازت نہیں دیں گے۔
شیڈول فور میں شامل تمام شخصیات پاکستانی ہیں۔صوبوں سے بھی کہا جائیگا کہ شیڈول فورکا جائزہ لیا جائے۔انہوں نے کہا کہ شیڈول فورمیں شامل افرادکو شہریت سے کیسے محروم کیا جاسکتاہے۔اگر ایسا ہوابھی ہے تو اس کوفوری درست کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبائی حکومتوں سے ملکردینی حلقوں کےتحفظات دور کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.