جنوبی وزیرستان ٬ آپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا چوتھا مرحلہ شروع٬ 2 دسمبر تک جاری رہے گا
جمعہ 21 اکتوبر 2016 19:24
(جاری ہے)
اب تک تین مرحلوں کے دوران 70 ہزار کے قریب خاندان پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ کے تعان سے اپنے اپنے گھروں کو پہنچائے جا چکے ہیں۔
جنوبی وزیرستان کے پولیٹیکل افیسر محمد شعیب خان نے متاثرین کے کیمپ کے دورہ کے بعد اپنے دفتر میں میڈیا کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان کے اپریشن راہ نجات کے متاثرین کی واپسی کا چوتھا مرحلہ شروع ہوچکا ہے ۔جو 19 اکتوبر سے شروع ہوکر2 دسمبر تک جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ اب تک 70 ہزار کے قریب خاندان اپنے اپنے گھروں کو پہنچائے جاچکے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ متاثرین کی واپسی کے لئے ایف ار ٹانک کے علاقہ خرگی میں عارضی کیمپ لگایا گیا ہے۔جہاں پر متاثرین جمع ہوکر ان کی رجسٹریشن کے بعد ان کو وطن کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ان کا کہناتھاکہ واپس جانے والے خاندانوں کے قافلہ کو پاک فوج کی سخت سکیورٹی میں اپنے اپنے گھروں تک پہنچایا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ واپس جانے والے خاندانوں کو ٹرانسپورٹ کرایہ کے لئے دس ہزار اور دیگرضروریات پورا کرنے کے لئے 25 ہزار روپے اے ٹی ایم کے زریعے دئے جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں کو متاثرین پہنچ چکے ہیں ان علاقوں کے متاثرین کی اپریشن راہ نجات کے دوران پہنچنے والے مکانات کے نقصانات کا جائزہ لینے کے لئے سروے کیا جارہا ہے ۔سروے میں پاک فوج ٬پولیٹیکل انتظامیہ ٬محکمہ بلڈنگز کے انجنئیرز کے علاوہ قبائلی عمائدین بھی شامل ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جن علاقوں کو سروے مکمل ہوتا ہے ۔ان کے مکانات کانقصانات کا معاوضہ فوری طور پر دیا جاتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو چار ٬چار لاکھ روپے جبکہ جزوی تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے دئے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مکانات کے نقصانات کے ازالہ کرنے کے لئے اب تک ایک ارب 93 کروڑ روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ ایک ارب 46 کروڑ روپے ابھی ائے ہیں ان کو بھی آئندہ چند دنوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چین میں شدید بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 48 ہو گئی
-
ہائیکورٹس میں بغیرتحریری امتحان ججز کی تقرری کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاول پورکا دورہ
-
کراچی ایئرپورٹ سے بڑی مقدار میں سونے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
-
افغانستان سے بیلجیئم اسمگل کی کوشش ناکام، کراچی میں آئس نشہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
یورپ اور افریقہ کو زمینی راستے سے جوڑنے کے لیے زیرسمندر 28کلومیٹرلمبی اور15سو50فٹ گہری سرنگ کے منصوبے پر مراکش اور اسپین کے درمیان مذکرات آخری مرحلے میں
-
وزیرخزانہ کو کسی سے ملے بغیرٹیکس لگانا چاہیے، مفتاح اسماعیل
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، وزیر داخلہ
-
برطانیہ اورآئرلینڈ کی حکومتوں کے درمیان تارکین وطن کے معاملے پر اختلافات شدت اختیار کرگئے
-
لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کیس میں فواد چوہدری کی 36 مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر سماعت 9 مئی تک ملتوی
-
کوویڈ ویکسین بلڈ کلاٹ کی ایک نایاب قسم کا سبب بن سکتی” ایسٹرازینیکا“ویکسین بنانے والی کمپنی کا عدالت میں اعترافی بیان
-
زیرالتوا منصوبوں پر تعمیراتی کام میں حائل روکاوٹوں کو دور کر کے جلد مکمل کیا جائے ، احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.