وزیراعلیٰ پنجاب فارن فیکلٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ریسرچ سکالرز میںسکالر شپ او رلیپ ٹاپ تقسیم
پنجاب حکومت تمام شعبہ جات میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے تعلیم یافتہ فورس کی تکمیل میں مصروف عمل ہے٬ ریسرچ سکالرز اپنے روشن مستقبل کے افق پر نئی اُڑان کیلئے تیار ہیں٬ ریسرچ اور ڈویلپمنٹ ہمارے تمام ایشوز حل کر سکتی ہے٬بیگم ذکیہ شاہنواز
جمعہ 21 اکتوبر 2016 21:06
(جاری ہے)
وہ جمعہ کو ماڈل ٹائون میں منعقدہ ایک تقریب میں 61 سکالرز کو سکالر شپ سرٹیفکیٹ اور لیپ ٹاپ د ینے کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں ۔
تقریب میں چیئر مین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تمام سکالرز شپ حاصل کرنے والوں کے سنہری مستقبل کے لیے دُعا گو ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے بعد یہ تمام لوگ پاکستان کے روشن مستقبل میں اپنا بھر پور کردارادا کریں گے۔ اُنہوں نے محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ترقیاتی کاموں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ فارن پی ایچ ڈی کے تحت ہماری یونیورسٹیز اور کالجز میں بین الااقوامی سطح پر مہارت اور تعلیم یافتہ فیکلٹی کے باعث تعلیمی معیار کو بین الااقوامی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہاہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف اعلیٰ تعلیم یافتہ فیکلٹی کی کمی کو پورا کر نے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ۔تقریب میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن پروفیسر نظام الدین٬مختلف یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز او ردیگر متعلقہ لوگوں نے شرکت کی۔سکالر شپ سرٹیفیکیٹ حاصل کر نے والے تما م طلباء اور اسا تذہ نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے اس اقدام کو بے حد سراہتے ہوئے ٬ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اپنی خدمات سے پاکستان کو ترقی کی راہوں پر چلانے کا ارادہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.