تبدیلی کی دھمکیاں دینا جمہوریت نہیں٬2 نومبر کو اسلام آباد بند نہیں ہو گا پی ٹی آئی بند ہوجائیگی٬پاکستان میں جمہوری نظام ہے اور تبدیلی کا واحد راستہ بیلٹ ہے ٬ کسی کے پاس کوئی حق نہیں کہ وہ اسلام آباد کو بند کرے٬ یہ جمہوریت نہیں فسطائیت ہے٬ پانامہ کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں ہو رہی ہے٬ احتجاج مرضی کے فیصلے حاصل کرنے کیلئے ہے٬ پاکستان کی عوام ترقی امن اور استحکام چاہتے ہیں انہیں اس طرح کے احتجاج میں کوئی دلچسپی نہیں٬ وفاقی وزیر منصوبہ بندی ٬ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال کاجی سی لاہور میںلیپ ٹاپ تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت
ہفتہ 22 اکتوبر 2016 14:14
(جاری ہے)
پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ پانامہ الزامات ایسے نہیں کہ ان کو چارٹ شیٹ قرار دیا جائے اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو کیس سپریم کورٹ میں ہے وہاں ثبوت پیش کریں خود جیوری بن کر فیصلہ دینا درست نہیں٬پی ایم ایل این کی حکومت اداروں کا احترام کرتی ہے اور تمام جماعتوں کو بھی چاہیے کہ وہ آئین وقانون اور اداروں کے احترام کو یقینی بنائیں۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان کا رویہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی احتجاجی سیاست میں مقبولیت کا باعث بن رہا ہے یہی وجہ ہے کہ پچھلے ایک سال میں گلگت بلتستان ٬ آزادکشمیر اورضمنی انتخابات ہوئے ہیںان میں کامیابی عوام کا پاکستان مسلم لیگ (ن) پراعتماد کا اظہار ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے مثبت روئیے اور سیاسی استحکام بہت ضروری ہے٬آج پاکستان کو امن ٬اتحاد اوریکجہتی کی بہت ضرورت ہے٬ہم کسی کو اجازت نہیں دینگے کہ پاکستان کو اندھروںمیں پھینک دے ٬پاکستان کے اندر تبدیلی کا واحد راستہ صرف بیلٹ کے ذریعے ہے٬ طاقت کے زور پر ایسا بالکل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے پاکستان کے عوام جانتے ہیں کہ یہ ان کیلئے گیم چینجز ہے‘ قوم یہ بھی جانتی ہے کہ ماضی میں ہم نے کئی مواقع ضائع کئے لیکن اب ہمارے پاس ترقی کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں‘ موجودہ حکومت نے ایک سال کے عرصے میں کاغذ کے ٹکڑے پر موجود ایم او یو کو 46 ارب ڈالر کے معاہدے میں تبدیل کیا‘ اب اس کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں٬ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے 46 ارب ڈالر کے منصوبوں میں سی35 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے شعبوں میں ہے کیونکہ انرجی کے بغیر کوئی بھی شعبہ نہیں چل سکتا٬احسن اقبال نے کہاکہ ملک اسوقت ایسے مقام پر پہنچ چکا ہے کہ اب دنیاپاکستان کو ایک ابھرتی ہوئی معیشت کے طورپر دیکھ رہی ہے٬ ہمیں دنیا کے سامنے طاقت ور معیشت کے طورپر سامنے آنا ہے٬ہم نے اپنے حصہ کا کام کیا ہے٬سب سے زیادہ سرمایہ کاری گزشتہ 3سالوں میں ہوئی ہے ٬انفراسٹرکچر٬توانائی٬ٹرانسپورٹ اورہیومن ڈویلپمنٹ پر بڑی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔انہوںنے کہا کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو معیشت کا برا حال تھا‘ قوم میں یہ تاثر پایا جارہا تھا کہ آنیوالا سال بدتر ہو گا‘ ملک میں 20‘ 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی‘ کراچی اور بلوچستان کے حالات تباہی کی طرف جارہے تھے‘ لیکن موجودہ حکومت نے نہ صرف توانائی کے شعبے میں اقدامات کئے جس کے نتیجہ میں اس وقت لوڈشیڈنگ 6 سے 8 گھنٹے رہ گئی ہے بلکہ کراچی میں امن لوٹ رہا ہے‘جو تبدیلی کا ثبوت ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے علاوہ حکومت ایک یو ایس پاکستان نالج کاریڈور پر بھی کام کر رہی ہے جس کے تحت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 10 ہزار پی ایچ ڈی پیدا کئے جائیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ 2018ء میںہونیوالے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن) دو تہائی اکثریت سے واضح کامیابی حاصل کریگی ۔ایک اور سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہاکہ 2014ء کے اسلام آباد دھرنے کے اربوں روپے کا بل ابھی حکومت کو ادا کرنا ہے۔تقریب میں وائس چانسلرپروفیسر حسن امیر شاہ سمیت دیگر فیکلٹی ممبران٬طلبا ء وطالبات اور اساتذہ بھی موجودتھے۔وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم ۱۱کے تحت گورنمنٹ کالج لاہور کے بی اے /بی ایس سی٬ایم اے /ایم ایس سی٬ایم فل اور پی ایچ ڈی کی1100طلباوطالبات کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.