پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کا میگا پراجیکٹ صرف اور صرف تعلیم ہے ٬تعلیم کا فروغ ہی اولین ترجیح ہے٬عاطف خان
اتوار 23 اکتوبر 2016 19:42
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے موقع پر چیئرمین کو سکول کے بورڈ سے متعلق مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔عاطف خان نے کہا کہ حکومت خیبر پختونخوا سرکاری سکولوں کے ساتھ ساتھ نجی تعلیمی اداروں کی بھی بھرپور سرپرستی کرے گی اور ان اداروں کے مالکان اور والدین کے مفادات کا پورا پور خیال رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکوت نجی تعلیمی اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور بلاشبہ یہ ادارے صوبے میں معیاری تعلیم عام کرنے میں اہم کردار ادا کررہے ہیںاور ہماری پوری کوشش ہوگی کہ معیاری نجی تعلیمی اداروں کی بھر پور معاونت کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام تعلیمی اداروں کی کارکردگی اور دیگر امور کی مانیٹرنگ کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کی باہمی مشاورت سے ریگولیٹری اتھرٹی قائم کی جا رہی ہے جس کی ڈرافٹ تیار ہے اور عنقریب ضروری قانون سازی کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مزکورہ اتھارٹی ماہرین تعلیم٬حکومت٬والدین اور نجی سکولوں کے مالکان کے نمائندوں ہ پر مشتمل ہوگی۔وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری تعلیمی پالیسی کا محور تعلیم سے محروم بچوں کو علم کی روشنی سے منور کرنا ہے اور اس مقصد کے لئے محکمہ پوری تندہی سے کام کر رہاہے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم عام کرنے کے لئے شروع کردہ تمام منصوبے ہر صورت مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
-
شہباز حکومت بڑے بھائی کے مہنگے ترین منصوبوں میں پھنس گئی، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.