صدیق میمن سمیت پانچ سیکرٹریز کی حفاظتی ضمانت میں توسیع٬سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی

نیب انکوائریز کو بلاجواز طول دینا سمجھ سے بالا تر ہے٬چیف سیکرٹری اور دیگر کے خلاف ایک ماہ میں انکوائری مکمل کی جائے۔سندھ ہائی کورٹ

پیر 24 اکتوبر 2016 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) سندھ ہائیکورٹ نے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں نیب انکوائری کی سماعت کے دوران چیف سیکرٹری صدیق میمن سمیت پانچ سیکرٹریز کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کردی ہے۔پیرکوچیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ۔ انہوں نے بتایا کہ عدالت نے نیب کو معاملے کا جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا تاہم چیئرمین نیب نے معاملے کا جائزہ لیے بغیر انکوائری کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب حکام نے صدیق میمن اور دیگر کے تفتیشی افسر اصغر سے تفتیش واپس لے کر حسن نور کے سپرد کردی ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ زمینوں کی الاٹمنٹ کی تحقیقات کے لیے چار ماہ وقت دیا گیا ہے٬عدالت نے ریمارکس میں کہاکہ نیب انکوائریز کو بلاجواز طول دینا سمجھ سے بالا تر ہے۔چیف سیکرٹری اور دیگر کے خلاف ایک ماہ میں انکوائری مکمل کی جائے۔عدالت نے چیئرمین نیب کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری سندھ کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرکے قانون کے مطابق ریفرنس دائر کیا جائے ۔عدالت نے بعد میں چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن سمیت پانچ سیکرٹریز کی حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :