حکمران پہلے تو جدہ بھاگ گئے تھے مگر اب بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا ٬عمران خان
وزیراعظم کے پاس اب بھی وقت ہے وہ استعفیٰ دیں یا خود کو احتساب کیلئے پیش کریں٬ محمد نواز شریف فوج کیلئے خطرہ بن رہے ہیں وزیر اعظم کیخلاف تحریک شروع ہو تو کنٹرول لائن پر گڑ بڑ شروع ہو جاتی ہے ٬نواز شریف اپنے آپ کو بچانے کیلئے بھارت اور اسرائیل سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں پاناما لیکس میںنام نہ ہونے کے باوجود خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں ٬2نومبر کو اسلام آبا دمیں 10لاکھ لوگ جمع ہونگے ٬ چیئرمین پی ٹی آئی کی میڈیا سے گفتگو
پیر 24 اکتوبر 2016 14:19
(جاری ہے)
بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ حکمران پہلے تو جدہ بھاگ گئے تھے مگر اب انہیں جدہ بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا ۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے پاس ابھی بھی وقت ہے وہ استعفیٰ دیں یا اپنے آپ کو ٹی او آر ز کے تحت احتساب کیلئے پیش کرنے کیلئے تیار رکھیں ٬ انہوں نے کہا کہ سات مہینے میں انہوں نے نہ تلاشی دی نہ استعفیٰ٬ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت فوج کو بدنام کر رہی ہے ٬محمد نواز شریف فوج کیلئے خطرہ بن رہے ہیں ٬وزیر اعظم کیخلاف تحریک شروع ہو تو کنٹرول لائن پر گڑ بڑ شروع ہو جاتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اپنے آپ کو بچانے کیلئے بھارت اور اسرائیل سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں٬انہوں نے کہا کہ میرانام تو پاناما لیکس میں نہیں آیا مگر میں بھی خود کو احتساب کیلئے پیش کرتا ہوں جن ٹی او ارز پر نواز شریف کا احتساب ہو میرابھی انہیں ٹی او ار ز پر احتساب کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملکی اداروں کو تباہ کر دیا ٬اب کوئی ادارہ ان کے خلاف ایکشن لینے کو تیار نہیں ٬حکمران پاکستان کے نظریئے کو تباہ کر رہے ہیں ٬انہوں نے کہا کہ نواز شریف احتساب سے اس لئے بھاگ رہے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ وہ پکڑے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر میں نے کرپشن کی ہے تو ابھی تک مجھے کوئی نوٹس کیوں نہیں جاری ہوا ٬ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جب تک احتجاج کریگی تب تک معاملہ آر پار ہو چکا ہو گا جس کے بعد پیپلز پارٹی کو لانگ مارچ کی ضرورت بھی نہیں پڑیگی ۔ کوئی ایماندار آدمی نواز شریف کیساتھ نہیں جا سکتا تاہم اب حکمرانوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ۔حکومت کو موقع دیا مگر کارروائی نہ ہونے پر سڑکوں پر آئے ۔عمران خان نے کہا کہ موٹو گینگ میرے خلاف کرپشن کے الزامات لگا رہا ہے اور جھوٹ بول بول کر انکی شکلیں تبدیل ہو چکی ہیں تاہم ہو سکتا ہے کہ موٹو گینگ کیلئے بھی فوج کی ضرورت پڑ جائے ۔انہوں نے اپیل کی کہ شوکت حانم پاکستانیوں کا ہسپتا ل ہے جسے ذاتی مفاد کیلئے اٹیک کرنے سے گریز کیا جائے۔ وزیر دفاع کا کام نوازشریف کی کرپشن کا دفاع کرنا نہیں ہے ۔بھارتی دفاعی تجزیہ کار نواز شریف کو اپنا اثاثہ قراردے چکے ہیں اور سیکیورٹی لیکس بھی نواز شریف کی سازش ہے ۔وزیر دفاع کو فوج کے خلاف سازشوں کا وجواب دینا چاہئے تھا ۔انہوں نے کہا کہ جیلوں میں ہم نہیں جائینگے بلکہ اگر دھرنے کے شرکاء کیخلاف کوئی حرکت کئی گئی تولوگوں کی اتنی بڑی تعداد ہو گی کہ حکمران چھپتے پھریں گے ۔انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ ہمارے کارکنوں کو بھرنے کیلئے آپ کے پاس اتنی جیلیں نہیں ٬ اسلام آباد میں ہمارے 10لاکھ لوگ آئیں گے اور کونسی ایسی پولیس ہے جو دس لاکھ لوگوں کو روک سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.