مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے٬وزیراعظم
پاکستان امن پسند ملک ہے٬پاکستان ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے٬مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے٬مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا ٬عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے٬مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کا ظلم و ستم روکنے پر اپنا کردار ادا کرے٬اب وقت آگیا ہے مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کیا جائے وزیراعظم محمد نوازشریف کی برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیرسے ملاقات میں گفتگو دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں٬ سرمارک لائل گرانٹ
پیر 24 اکتوبر 2016 14:55
(جاری ہے)
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے٬پاکستان ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی پالیسی پر عمل پیرا ہے٬مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی تنازعہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل سے خطے میں پائیدار امن قائم ہوگا٬مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے٬عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور بھارتی مظالم کو مقبوضہ کشمیر میں روکنے پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے٬اب وقت آگیا ہے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کا اور گذشتہ چند ماہ 100سے زائد کشمیری شہید ہوگئے ہیں٬پیلٹ گنز کے استعمال سے سینکڑوں کشمیری بینائی سے محروم ہوئے ہیں٬بھارتی بربریت سے ہزاروں کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔اس موقع پر برطانوی مشیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں٬دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔برطانوی مشیر سلامتی نے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا اعتراف کیا اور ان کے جذبے کو خراج عقیدت پیش کیا۔مارک لائل گرانٹ نے (آئی ایم ایف) پروگرام کامیابی سے مکمل کرنے پر وزیراعظم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔برطانوی مشیر نے ہمسایہ ملکوں کیساتھ تعلقات کو بہتر بنانے پر وزیراعظم کی پالیسیوں کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی ہمسایہ ملکوں سے تعاون اور امن کی پالیسی کی حمایت کرتے ہیں۔(خ م)مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.