الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کی تیاریاں جاری ٬ پولنگ سٹیشن کو گوگل میپ سے منسلک کرنے اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم پر تربیتی پروگرام کا آغاز

پیر 24 اکتوبر 2016 14:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اکتوبر2016ء) الیکشن کمیشن کی عام انتخابات کی تیاریاں جاری ٬ پولنگ سٹیشن کو گوگل میپ سے منسلک کرنے اور رزلٹ مینجمنٹ سسٹم پر تربیتی پروگرام کا آغاز کردیا۔سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد نے کہا ہے کہ 2018کے عام انتخابات کو شفاف اور منصفانہ بنانے کے لئے ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیکنالوجی کا استعمال ووٹرز کی سہولت کے علاوہ شفافیت کا باعث بنتا ہے٬ جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم کے تحت 2018 کے الیکشن میں تمام پولنگ سٹیشنز کی تفصیلات ویب سائیٹ پر ہونگی٬پیر کوسیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد ماسٹرز ٹرینرز کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ جی آئی ایس اور رزلٹ منیجمنٹ سسٹم کو آئیڈیا نیا نہیں۔ اس کے کئی تجربات کرچکے ہیں٬ دسمبر کے آخر تک تمام پولنگ اسٹیشنز کا ڈیٹا اکھٹا کرلیا جائیگا٬ عام انتخابات 2018 کے لئے انتخابی عمل شفاف بنانے کے لئے کوشاں ہیں٬امید ہے عام انتخابات میں تربیت یافتہ انتخابی عملہ تیار کرلیں گے٬انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لئے کثیر المدتی احداف مقرر کر رکھے ہیں(ع ع)