آئی جی خیبرپختونخوا نے صوبے میں تعینات پولیس آفسروں کے تبادلوں /تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے

پیر 24 اکتوبر 2016 19:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ناصر خان دُرانی صوبے میں تعینات پولیس آفسروں کے تبادلوں /تعیناتیوں کے احکامات جاری کردیئے سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈی پی اُو سوات محمد سلیم(پی ایس پی ) کو تبدیل کرکے کمانڈنٹ ایلیٹ فورس٬ ایس ایس پی آپریشنز پشاور عباس مجید خان مروت (پی ایس پی) کو ڈی پی اُو سوات٬ سنٹرل پولیس آفس پشاور میں تعیناتی کے منتظر سجاد خان (پی ایس پی) کو ایس ایس پی آپریشنز پشاور ٬ قائمقام ایس پی یم ٹی ٹیلی کمیونیکیشن پشاور قمر زمان خان کو قائمقام ایس پی لاجسٹک سی پی اُو پشاور اور ڈی ایس پی لاجسٹک سی پی اُو پشاو رضیاء حسن کو قائمقام ایس پی ایم ٹی ٹیلی کمیونیکیشن خیبر پختونخوا تعینات کر دیاہے۔

متعلقہ عنوان :