زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے مرکزی کوری ڈور میں بکس ڈسلپے کارنر قائم کر دیا گیا

پیر 24 اکتوبر 2016 23:04

فیصل آباد ۔24 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے آفس آف یونیورسٹی بکس و میگزینزکی طرف سے مرکزی کوری ڈور میں بکس ڈسلپے کارنر قائم کر دیا گیا ہے جس میں دفترجامعہ کتب و رسائل کی طرف سے شائع کی جانیوالی کتابوں کے ٹائٹل پیج چسپاں کئے گئے ہیں٬ ڈسپلے کارنر کا افتتاح یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں انچارج دفتر جامعہ کتب و رسائل پروفیسرڈاکٹر شہزاد مقصودبسرا‘ ڈینز و ڈائریکٹرز کی موجوگی میں کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سائنس دانوں کی ٹیکنالوجی پر مبنی کتب و بروشرزمختصر وقت میں تیار کرکے قارئین کیلئے دستیاب کر دیئے گئے ہیں جس کیلئے ڈاکٹر شہزاد مقصود بسرا اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی ہر سال باقاعدگی سے کتاب میلہ منعقد کرواتی ہے جس کے ذریعے شہر بھر سے شعر و ادب اور کتب بینی سے شغف رکھنے والے ہزاروں لوگوں کیلئے بازار سے رعایتی نرخوں پر کتب فروخت کی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ہر سال باقاعدگی سے لائل پور لٹریچر فیسٹیول منعقد کیا جا رہا ہے جس میں ملک بھر کی جامعات کے نوجوان حصہ لیتے ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ کتب بینی ‘ آرٹ و لٹریچر زندہ معاشروں کی پہچان ہے اور یونیورسٹی اس ملی کام میں مزید توانائی فراہم کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :