صرف انصاف کی رٹ لگانے سے کچھ نہیں ہوگا ٬ْ انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے ٬ْوزیر داخلہ
دہشتگردی کے تانے بانے سرحد سے پار سے ہیں ٬ْ کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوسکتی ہے ٬ْدشمن کمزور ہوا ہے ختم نہیں ہوا ٬ْ یہ جنگ جار ی ہے اور جاری رہے گی ٬ْکہیں خامی ہوتی ہے تو دہشتگردی کے واقعات رونما ہوتے ہیں ٬ْہمیں ہر وقت چوکنا رہنے کی ضرورت ہے ٬ْ چوہدری نثار علی خان تقریب سے خطاب
منگل 25 اکتوبر 2016 13:37
(جاری ہے)
انہوں نے کیڈٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ الرٹ رہیں کیونکہ آپ کی طاقت آپ کا ایمان ہے اسی کو لے کر آگے چلنا ہے ٬ْ کامیابی ٹیم ورک سے حاصل ہوسکتی ہے اور چھوٹے سے چھوٹے جوان کو تھپکی دیں اور ساتھ لے کر چلیں۔
چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کے تانے بانے سرحد پار سے ہیں تاہم ہم نے اس کو ثابت بھی کرنا ہے جب کہ دشمن کمزور ہوچکا ہے تاہم ابھی ختم نہیں ہوا٬ ملک میں پہلے روزانہ 5 یا 7دھماکے ہوتے تھے لیکن اب 5٬ 7 ہفتوں بعد کوئی دھماکا ہوتا ہے اور ہمارا یہ مسئلہ ہے کہ کسی بھی واقعہ کے بعد 20 دن تک ہم الرٹ رہتے ہیں اس کے بعد پھر معمول پر آجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا نے اپنے خون سے قربانیوں کا نیا باب روشن کیا ہے اور سیکیورٹی فورسز اپنے خون سے انقلاب لارہی ہیں ٬ْ افواج پاکستان سمیت پولیس ہر روز قربانیاں دے رہی ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ انسان عقل کل نہیں ہوتا صرف اللہ کی ذات عقل کل ہے لہذا کبھی بھی بھول کر اپنے آپ کو عقل کل نہیں سمجھنا چاہیے٬ ملک میں انصاف صرف ایک نعرہ بن کررہ گیا ہے اور ہم انصاف کو اپنے اوپر مسلط نہیں کرتے بلکہ صرف تقریریں کرتے ہیں تاہم انصاف کی رٹ لگانے سے کچھ نہیں ہوگا انصاف ہوتا نظر آنا چاہیے ٬ْآسان راستہ ہے کہ سچ بولو اور انصاف کرو لیکن سچ بولنے سے کچھ لوگ ناراض ہوجاتے ہیں۔چوہدری نثار نے کہا کہ ہمیں ہر وقت الرٹ رہنا ہے کیونکہ یہ جنگ جاری ہے اور جاری رہے گی جب کہ کسی کو دہشت گردی کے حوالے سے غلط فہمی میں نہیں رہنا چا ہیے٬ دہشت گردی پہلے اندر سے ہوتی تھی اور اب سرحد پار سے کارروائی ہوتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہاکہ کہیں خامی ہوتی ہے تو دہشت گردی کے واقعات ہوتے ہیں لہذا اگر کہیں رو گردانی ہوئی ہے تو ذمے داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور اگر سیکیورٹی ناقص تھی تو ذمے داروں کو بھی برطرف کرنا چاہیے۔وزیر داخلہ نے کہاکہ دہشت گردی کے حوالے سے کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے ٬پہلے دہشت گرد پاکستان کے اندر سے کارروائیاں کرتے تھے اور اب سرحد کے اس پار سے کارروائیاں کرتے ہیں ٬ہمیں ہر وقت الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہاکہ صوبائی حکومت سے پوچھوں گا جو ذمہ دار ہوا اس کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے وہ چاہتا ہے کہ قوم کا اعتماد ہوا میں اڑ جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.