پانامہ پیپرز کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے ٬ْاحتجاج کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا ٬ْاحسن اقبال
پاکستان تحریک انصاف واقعی سنجیدہ ہے تو مل بیٹھنے کو تیار ہیں ٬ْانتخابی اصلاحات سمیت نظام کی مزید بہتری کیلئے تیار ہیں ٬ْانٹرویو
منگل 25 اکتوبر 2016 13:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پانامہ پیپرز کا معاملہ اب سپریم کورٹ میں ہے اس لیے احتجاج کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا٬ انہیں چاہیے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں٬ سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا لیکن عمران خان اینڈ کمپنی عدلیہ سمیت دیگر اداروںکی کنپٹی پر پستول رکھ کر ان سے اپنی مرضی کے فیصلے کروانا چاہتی ہے اور جوفیصلہ ان کے خلاف آتا ہے وہ غلط ہو جاتے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان لندن کی مثالیں تو دیتے ہیں تاہم یہ بھی بتائیں کہ وہاں احتجاج میں کبھی کوئی ایک گملا بھی ٹوٹا ہے جبکہ انہوں نے 2014ء کے اپنے دھرنے میں جو کچھ کیا وہ سب کے سامنے ہے٬ اب پھر وہ اسلام آباد کو بند کر دینے کی باتیں کر رہے ہیں جو کہ غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے جسکی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ عمران خان کے لاک ڈائون کے اعلان کا مطلب ہے سپریم کورٹ کو بند کر دینا٬ بچوں کا سکول جانے کا آئینی حق ان سے چھین لینا٬ سفارتکاروں کی نقل و حرکت کو مفلوج کر دینا٬ یہ سب غیر قانونی اور غیر جمہوری ہے جس کی کسی صورت بھی اجازت نہیں دی جا سکتی٬ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے جسے پورا کریں گے۔ احسن اقبال نے کہاکہ اس وقت ہماری سرحدوں پر کشیدگی ہے‘ دشمن گولے برسا رہا ہے جبکہ کشمیری پاکستان کا جھنڈا اٹھا کر گولیاں کھا رہے ہیں ایسے میں حالات ہم سے اتحادو اتفاق کا تقاضا کرتے ہیں لیکن کچھ لوگ یہاں اپنے ذاتی مفادات کوترجیح دیتے ہوئے افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں نہیں٬ ہمیں متحد ہو کر اپنے دشمنوں کو ایک مضبوط پیغام دینا چاہیے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی معیشت روز بروز مستحکم ہوتی جا رہی ہے اور بیرونی سرمایہ کار یہاں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں جو خوش آئند ہے٬ چین کی جانب سے پاکستان میں 46 ارب ڈالر کی ریکارڈ سرمایہ کاری سے دیگر بیرونی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں جس سے ملک مزید ترقی کرے گا اور ہم پر عزم ہی کہ 2018ء تک ملک سے اندھیروں کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کی زیرصدارت یو ایس ایف، اگنائٹ کی پالیسی کمیٹیوں کے علیحدہ علیحدہ اجلاس
-
سی ڈی اے نے نوٹسز جاری کرنے کے بعد انسداد تجاوزات کی کارروائی کی،اعظم نذیر تارڑ
-
ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں وزیر اعظم، ایس آئی ایف سی، آرمی چیف کی مشترکہ کاوشیں شامل ہیں، عطا تارڑ
-
مار خور ہمارے بھرپور قدرتی ورثے کی علامت ہے،وزیر اعظم شہباز شریف کا مارخور کے پہلے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
پاکستان کوجاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 7.142 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے و گرانٹس موصول
-
حکومت پنجاب کی ہدایت پر نان ،وروٹی کی نئی قیمتوں کا سرکاری نرخ نامہ جاری،100 گرام روٹی14 روپے نان20 روپے میں فروخت ہوں گے،ڈپٹی کمشنر ننکانہ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا دورہ انتہائی کامیاب رہا ، بیرونی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ، جام کمال
-
کسی ادارے اور حکومت کے ساتھ لڑائی نہیں چاہتے ، عدالتوں کا احترام نہیں تو کوئی ہم سے بھی توقع نہ رکھیں،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
-
عمران خان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا تھا بات اسی طرف جاتی دکھائی دے رہی ہے،پی ٹی آئی
-
شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات سے متعلق رپورٹ طلب
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے نسوار پر ٹیکس کی مخالفت کر دی
-
ہیلی کاپٹر حادثے میں کسی مجرمانہ سرگرمی کا ثبوت نہیں، ایران
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.