ایچ ای سی نے وزیر اعظم یوتھ اسکیم فیز 2کے تحت علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم فل اور پی ایچ ڈی کے 940 طلباء کیلئے جدید لیپ ٹاپ فراہم کردئیے
منگل 25 اکتوبر 2016 16:10
(جاری ہے)
تقریب کے آغاز میں سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والے پولیس کے جوانوں کے ایصال ثواب کے لئے اجتماعی دعا ئے مغفرت اور اور پسماندگان سے اظہار ہمدردی کیا گیا۔
ایچ ای سی کے چئیرمین ڈاکٹر احمد مختار نے اپنے خطاب میں کہا کہ وفاقی حکومت تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور جو طلبہ آگے بڑھنا چاہتے ہیں جن کے اندر ٹیلنٹ اور پاکستان کے لئے کچھ کرنے کا جذبہ موجود ہے ان طلبہ کے لئے گورنمنٹ نے مختلف اسکیمیں شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے لیپ ٹاپ کی فیز 2 اسکیم کے تحت دولاکھ لیپ ٹاپ فراہم کئے ہیں جن میں سے ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ پاکستان اسمبلڈ ہیں۔تقریب سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لیپ ٹاپ کی فراہمی ان کی محنت٬ لیاقت اور قابلیت کا اعتراف ہے اور ایک محقق کے لئے اس سے بڑا تخفہ کوئی اور نہیں ہوسکتا ہے۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طلبہ کو وزیر اعظم لیپ ٹاپ اسکیم میں شامل کرنے پر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ایچ ای سی اور وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ تقسیم لیپ ٹاپ تقریب سے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز رانا طارق جاوید نے بھی خطاب کیا اور یونیورسٹی کے حوالے سے لیپ ٹاپ اسکیم کے خدوخال پر روشنی ڈالی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.