پاکستان کی کپاس اپنی بہتر کوالٹی کی بدولت ملکی اور غیر ملکی سطح پربہت زیادہ پسند کی جاتی ہے‘محمد محمود
کپاس کاشت کے مرکزی و ثانوی علاقوں میں کپاس کی چنائی شروع ہو چکی ہے جو دسمبر کے آخر تک جاری رہے گی‘سیکرٹر ی زراعت
منگل 25 اکتوبر 2016 17:18
(جاری ہے)
انہوں نے زرعی ماہرین پر زوور دیا کہ وہ فیلڈ میں آلائشوں سے پاک کپاس کی چنائی کے لئے تربیتی مہم کو کامیاب بنائیں ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ چنی ہوئی کپاس میں گھاس ٬کچے ٹینڈے٬ ٹینڈوں کے ٹکڑے٬ رسیاں٬ سوتلی٬ پلاسٹک شاپر٬ سگریٹ کے ٹکڑے٬ ٹافیوں کے ریپر اور انسانی بال وغیرہ کی آمیزش نہ ہونے دیں اور پھٹی کو چننے کے بعد اچھی طرح خشک کرنے کا انتظام بھی کریں۔
چنائی اس وقت شروع کی جائے جب 50فیصد سے زیادہ ٹینڈے کھل جائیں تاکہ اعلیٰ معیار کی کپاس حاصل ہو سکے۔ کپاس چننے کا کام صبح 10بجے شروع کیا جائے تاکہ کھلے ہوئے ٹینڈوں کی روئی میں شبنم والی نمی باقی نہ رہے۔ خشک چنی ہوئی پھٹی کا رنگ اور کوالٹی خراب نہیں ہوتے اور نمی نہ ہونے کی وجہ سے جننگ کے دوران مشکلات بھی نہیں آتیں۔کپاس کی چنائی کا درمیانی وقفہ کم از کم 15سی20 دن رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہبارشوں٬ نقصان رساں کیڑوں سے متاثرہ اور آخری چنائی کی کچے ٹینڈوں سے حاصل ہونے والی پھٹی کومارکیٹ میں الگ فروخت کیا جائے۔ چنائی ہمیشہ پودے کے نچلے حصے کے کھلے ہوئے ٹینڈوں سے شروع کی جائے اور بتدریج اوپر کو چنائی کرتے جائیں تاکہ نیچے کے کھلے ہوئے ٹینڈے خشک پتوں٬ چھڑیوں یا کسی دوسری چیز کے گرنے سے محفوظ رہیں۔ چنائی تربیت یافتہ سپروائزروں کی نگرانی میں قطار بنا کر ایک طرف سے شروع کروائی جائے۔چنائی کے دوران چنی ہوئی پھٹی کو صاف اور خشک سوتی کپڑے پر رکھا جائے اور اس کے بعد صاف اور خشک جگہ پر اکٹھا کیا جائے تا کہ پھٹی آلودگی سے محفوظ رہ سکے۔ پھٹی کو بوروں میں بھرنے سے پہلے ناکارہ اور نیم پختہ ٹینڈوں کو نکال لیا جائے تاکہ روئی کا معیار بہتر ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.