پاکستان پوسٹ کا پے آرڈر کے نظام کو ڈیجیٹائز کرنے کیلئے کارندازپاکستان سے معاہدہ
منگل 25 اکتوبر 2016 18:24
(جاری ہے)
اس منصوبے کا مقصد پاکستان پوسٹ کی رسائی کی خدمات کو بہتر بنانا اور پاکستان پوسٹ کیلئے آمدنی کے نئے ذرائع پیدا کرنا ہے۔
اس موقع پر پاکستان پوسٹ کے ڈائریکٹر جنرل فاخر سید شہریارالدین نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان پوسٹ کی خدمات میں بہتری کے ساتھ پاکستان پوسٹ کی خدمات کے دائرہ کار کو 2020ء تک موجودہ 6.5فی ایک لاکھ افراد سے بڑھاکر30افرادتک کردیا جائے گا اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے مالیاتی خدمات کا ایک نیا پورٹ فولیو پاکستان پوسٹ کے صارفین کیلئے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے میں ملک میں مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے میں کارنداز کے کردار کو سراہا۔انہوں نے مزید کہا کہ"برانچ لیس بینکنگ ٬ موبائل لین دین اور ای کامرس میں نئے مواقعوں کے پیشِ نظراپنے اصلاحات پروگرام کے تحت پاکستان پوسٹ کا مقصد دیہی علاقوں کی مالیاتی شمولیت اور ڈاکخانوں کے وسیع نیٹ کے ذریعے موبائل منی آرڈر کی خدمات فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کارنداز پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی سرفراز حسین نے کہا کہ" کارنداز پاکستان دیہی اور پسماندگی علاقوں کی مالی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے ان کی وسیع تر مالیاتی شمولیت کیلئے مصروفِ عمل ہے۔ پاکستان پوسٹ کے ساتھ اس شراکت داری کے ذریعے ہم بہتر٬ با حفاظت اور سہولت کے ساتھ موبائل منی آرڈرکی یہ خدمات پسماندہ علاقوں تک پہنچانے کیلئے پرامید ہیں۔ تقریب سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری کمیونیکشن خالد مسعود چودھری نے حکومت کی طرف سے ادائیگی کے بہائو کی ڈیجیٹائزنگ کی اہمیت پر زور دیا اور تمام اسٹیک ہولڈرز کیساتھ ملکر ملک کی مالی شمولیت پرکام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.