سابق صدر پرویزمشرف کا کوئٹہ سانحہ پر اظہار افسوس -بھارتی وزیراعظم کے ساتھ نواز شریف کی کارباری دوستیاںاوروزیراعظم کا کلبھوشن یادیوکا نام تک زبان پر نہ لانا مختلف شکوک و شبہات جنم دے رہاہے۔ڈاکٹر محمد امجد
میاں محمد ندیم منگل 25 اکتوبر 2016 19:56
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین جنرل (ر) پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ کچھ کڑیاں باہم ملائیں تو افسوسناک خاکہ بنتا ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں کو افغانستان سے ہینڈل کئے جانے کے دعوے، افغانستان میں بھارتی اثرورسوخ ، پاکستانی علاقوں میں بھارت کی طرف سے چھیڑ چھاڑ اور بھارتی وزیراعظم کے ساتھ نواز شریف کی کارباری دوستیاںاوروزیراعظم کا کلبھوشن یادیوکا نام تک زبان پر نہ لانا مختلف شکوک و شبہات جنم دے رہاہے۔
ہر بارنواز شریف پر کڑا وقت آنے سے پہلے سانحات کا ہوجانا سوالیہ نشان ہے۔قوم کا مستقبل ذاتی کاروبار کی بھینٹ چڑھانا شرمناک عمل ہے۔کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، جانی نقصان پر شدید دکھ ہوا۔(جاری ہے)
سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے مذمتی بیان میں اے پی ایم ایل کے راہنماﺅں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق کاروائی کو افغانستان سے کنٹرول کیاجارہا ہے۔
بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے کلبھوشن جیسے واضح ثبوت موجود ہیں۔افغانستان میںضرورت سے کئی گنا زائد بھارتی اثرورسوخ بھی سب کے سامنے ہے۔بھارت آئے روز پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ اس پر میاں نواز شریف کی مودی کے ساتھ دوستی اور کلبھوشن یادیو کا نام تک زبان پر نہ لانا سوالیہ نشان ہے۔ کیا وجہ ہے کہ جب بھی نواز شریف پر کڑا وقت آتا ہے کوئی نہ کوئی افسوسناک سانحہ ہوجاتا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کابھارت میں کاوبار اور یہاں حکومت بچانے کے لئے ایسا ہورہا ہے تو یہ بات انتہائی شرمناک ہے۔ نواز شریف کے کاروبار یا ان کی حکومت پر قوم کا مستقبل قربان نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے قیمتی جانیں ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا-متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ججز کے خط کا معاملہ؛ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متفقہ تجاویز سپریم کورٹ کو ارسال کر دیں
-
امریکی محکمہ خارجہ کی عربی ترجمان ہالہ غریط غزہ پر واشنگٹن کی پالیسی سے اختلاف کرتے ہوئے اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں
-
نسلی تعصب کے خاتمے کے 30 برس بعد جنوبی افریقہ کہاں کھڑا ہے؟
-
پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فی کلو واٹ 2ہزار روپے فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں کی تردید کردی
-
وزیر داخلہ کا بھکاری مافیا اورمنشیات گینگز کیخلاف کارروائی کا حکم
-
اسلام آباد میں غیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب پہنچیں گے
-
سب میرین کیبل کٹنے سے پی ٹی سی ایل کی ٹریفک متاثر نہیں ہوئی.ترجمان پی ٹی سی ایل
-
ایف بی آر کے 12 افسران کو عہدوں سے ہٹانے کے بعد مزید 36 افسران کا تبادلہ
-
توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس،علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والوں کیلئے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.