دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنیوالے ڈاکٹرز کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی ‘ڈی سی او عمارہ خان
وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے اعلان کردہ 50ہزار روپے کا چیک سرجن ڈاکٹر عارف عظیم کو دیدیا گیا ‘ہسپتالوں کو مریضوں کیلئے حقیقی معنوں میں شفاخانے بنانے کیلئے ملکر اقدامات کرنا ہونگے ‘ڈی سی او قصور عمارہ خان
بدھ 26 اکتوبر 2016 17:46
(جاری ہے)
ڈی سی او عمارہ خان نے اس موقع پر کہا کہ خلق خدا کی خدمت ایک عبادت سے کم نہیں اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے سرجن ڈاکٹر عارف عظیم نے مریضوں کے علاج کیلئے صحیح معنوں میں مسیحا بن کر ایک قابل تقلید مثال قائم کی ہے جس پر انہیں پنجاب حکومت کی طرف سے 50ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا ہے ۔
ڈی سی او نے کہا کہ دکھی انسانیت کی بے لوث جذبے کے ساتھ خدمت کرنے والے ڈاکٹروں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی ۔ ہسپتالوں کو مریضوں کیلئے حقیقی معنوں میں شفاخانے بنانے کیلئے ہم سب کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے تا کہ عام آدمی کو معیاری علاج کی سہولیات میسر آسکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت صحت عامہ کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کر رہی ہے ان کا ضیاع کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ۔انہوں نے واضح کیا کہ ہیلتھ کونسل کے قیام سے ہسپتالوں کے مسائل میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے اور کوشش کی جارہی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات باہم پہنچائی جائیں ۔ اس موقع پر سرجن ڈاکٹرعارف عظیم نے بھرپور حوصلہ افزائی پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پہلے سے زیادہ جذبے کیساتھ دکھی انسانیت کی خدمت کرینگے ۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.