کشمیر یوں کی آزادی کی منزل دور نہیں٬نہتے کشمیری مسلح بھارتی فوجیوں آزادی لے کر رہیں گے‘مذہبی وسیاسی قائدین

چھ لاکھ سے زائد شہادتوں کے باوجود انکے حوصلے بلند اور عزم جوان ہیں٬بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گن جیسے ممنوعہ ہتھیار استعمال کرنے کے باوجود بھی ان کا جذبہ آزادی نہیں کچل سکی٬ پاکستانی قوم کشمیری مسلمانوں کی جرأت و استقامت کو سلام پیش کرتی ہے٬پاکستان کا بچہ بچہ آزادی کشمیر کے لئے جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہے‘گفتگو

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) مذہبی٬ سیاسی و کشمیری جماعتوں کے قائدین نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضہ کی68سال پورے ہونے پر کشمیری مسلمانوں کو بھارتی مظالم کے سامنے ڈٹ جانے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا ہے کہ کشمیر یوں کی آزادی کی منزل دور نہیں۔نہتے کشمیری آٹھ لاکھ مسلح بھارتی فوجیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بھی پر عزم ہیں کہ وہ آزادی لے کر رہیں گے٬چھ لاکھ سے زائد شہادتوں کے باوجود انکے حوصلے بلند اور عزم جوان ہیں٬بھارتی فوج نہتے کشمیریوں کیخلاف پیلٹ گن جیسے ممنوعہ ہتھیار استعمال کرنے کے باوجود بھی ان کا جذبہ آزادی نہیں کچل سکی٬ پاکستانی قوم کشمیری مسلمانوں کی جرأت و استقامت کو سلام پیش کرتی ہے٬پاکستان کا بچہ بچہ آزادی کشمیر کے لئے جانیں قربان کرنے کے لئے تیار ہے٬آزادی کشمیر کی تحریک در حقیقت تکمیل پاکستان کی تحریک ہے٬انسانی حقوق کے عالمی اداروںکی مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر خاموشی افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارامیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید٬ جماعة الدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمان مکی٬جماعت اہلحدیث کے سربراہ حافظ عبدالغفار روپڑی٬ جماعة الدعوة آزادی کشمیر کے امیر مولانا عبدالعزیز علوی٬جماعةالدعوة لاہور کے مسئول ابوالہاشم ربانی٬ تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولید نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جماعة الدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا کہ کشمیری پاکستان کی سا لمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ انہیں کسی صورت بھارت کے ظلم و ستم کے حوالے نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ مظلوم کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔

انہوںنے کہاکہ ہم کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پاکستانی قوم انکی جدوجہد کو بھلانے والی نہیں ہے۔کشمیریوں کی ہر ممکن مددوحمایت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ کشمیر ایک وادی کا نہیں بلکہ کرہ ارض پر سب سے بڑی جیل کا نام ہے جس میں لاکھوں لوگ قید ہیں اور بھارتی ظلم و بربریت کا شکار ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے استحکام اور بقاء کے لیے کشمیرکو بھارت کے غاصبانہ قبضہ سے چھڑانابہت ضروری ہے۔

کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے پاکستانی قوم شہدائے کشمیر کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دے گی٬بھارت ظلم و جبر کی بنیاد پر کشمیرپر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔اس نے ہر حربہ آزما کر دیکھ لیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے عزم میں کمی نہیں آ سکی۔ کشمیریوں کی تکلیف کا درد پاکستانی اپنے سینوں میں محسوس کرتے ہیں۔جماعة الدعوة شعبہ سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمان مکی٬جماعت اہلحدیث کے سربراہ حافظ عبدالغفار روپڑی٬جماعة الدعوة آزادی کشمیر کے امیر مولانا عبدالعزیز علوی٬ جماعة الدعوة لاہور کے مسئول ابوالہاشم ربانی٬تحریک آزادی جموں کشمیر کے سیکرٹری جنرل حافظ خالد ولیدودیگر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نوجوان ٬بچے٬بوڑھے اور خواتین بھارتی درندوں کی جارحیت کا مل کر مقابلہ کر رہے ہیںاور سیسہ پلائی دیوار بن کر پیغام دے رہے ہیں کہ ظلم وتشدد کی بنیاد پر ایمان کی حرارت کو نہیں دبایا جا سکتا۔

کشمیر سے اب بھارت کا غاصبانہ قبضہ ختم جلد ہونے والا ہے۔انڈیا کے زوال اور کشمیر کی آزادی کا وقت قریب ہے۔ ہم کشمیریوں کے ساتھ کل بھی تھے٬آج بھی ہیں اورآئندہ بھی رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر دنیا کا اہم ترین فلیش پوائنٹ ہے۔کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کی مددوحمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :