افواج پاکستان دہشتگردی کے خلاف موثر کاروائیوں کے ذریعے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے گی‘صمصام بخاری

شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائے گاقوم کی قربانیوں کے نتیجہ میں ملک سے دہشتگردوں کا جلد قلع قمع ہوگا‘پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات

بدھ 26 اکتوبر 2016 19:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات سید صمصام بخاری نے کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ کالج پر دہشتگردی کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور شہداء کے خاندانوں سے ا ظہار ہمدردی کرتے ہوئے انکے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت زخمیوں کو ہر طرح کی طبی سہولیات مہیا کرے٬ شہداء کاخون رائیگاں نہیں جائے گاقوم کی قربانیوں کے نتیجہ میں ملک سے دہشتگردوں کا جلد قلع قمع ہوگا٬ افواج پاکستان دہشتگردی کے خلاف موثر کاروائیوں کے ذریعے ملک کو امن کا گہوارہ بنائے گی ۔

اپنے بیان میں وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمدنہ ہونے کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ (ن) لیگ کی حکومت نے اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے اور کرپشن کادور دورہ ہے ٬ موجودہ حکمران شہریوں کے جان ومال کے لئے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں اور ان کا مزید اقتدار میں رہنا ملکی معیشت کی کمزوری اور عدم تحفظ کا باعث ہے۔

پانامہ لیکس میں حکمران خاندان کا چہرہ بے نقاب ہونے کے بعد وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ احتساب سے فرار کی کوشش کررہے ہیں اور اس کے لئے قومی اداروں خصوصاً افواج پاکستان کو بدنام کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں٬ 2 نومبر کو چیئرمین عمران خان کی قیادت میں پوری قوم اسلام آباد کے لئے نکلے گی اور عوامی ریلہ حکمرانوں کے اقتدار کے سورج کے غروب جبکہ پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا نکتہ آغاز ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :