پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی ٬ سینئر سول کواٹرکلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنلز میں سینئر سول کواٹر نے جناح کلب کو تین ایک سے شکست دی

بدھ 26 اکتوبر 2016 20:08

پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی ٬ سینئر سول کواٹرکلب نے فائنل کیلئے کوالیفائی ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2016ء) پشاور ڈسٹرکٹ انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ میں سینئر سول کواٹرنے جناح کلب کو تین ایک سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہداہت پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاور ڈسٹرکٹ انٹرکلب ہاکی چیمپئن شپ لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاورمیں جاری ہے جس میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے سیمی فائنلز میں سینئر سول کواٹر نے جناح کلب کو تین ایک سے شکست دی جس میں سینئر کی طرف سے جنید نی18ویں ٬حمزہ نے بیسویں اور سید شاہ نے 44 ویں منٹ میں فیلڈ گول کیاجبکہ جناح کلب کی طرف سے ہارون نے 14 ویں منٹ میں پنلٹی کے ذریعے گول کیا۔

میچ میں یاسر اسلام اورہارون نے ریفری کے فرائض انجام دیئے اس موقع پر صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ٬ پشاور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر حاجی ہدایت الله ٬ انٹر نیشنل کھلاڑی و کوچ ضیاء الرحمان بنوری ٬اے ڈی او کینٹ سجاد رشید سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔ چیمپئن شپ میں دوسرا سیمی فائنل پرنس سول کواٹر اور ینگ سول کواٹرز کے مابین کھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :