سیاسی جماعتوں کا الیکشن کمیشن کی جانب سے 2018 کے انتخابات کے حوالے سے تیار کیے جانے والے ضابطہ اخلاق پر تحفظات کا اظہار
میاں محمد ندیم جمعرات 27 اکتوبر 2016 10:16
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27اکتوبر۔2016ء) سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن کی جانب سے 2018 کے انتخابات کے حوالے سے تیار کیے جانے والے ضابطہ اخلاق پر تحفظات ظاہر کیے ہیں جن میں عوامی ریلیوں اور اشتہارات پر پابندی کی بھی تجویز سامنے آئی ہے۔2018 انتخابات کے حوالے سے تیار کردہ ضابطہ اخلاق پر مشاورت کے لیے بلائے گئے اجلاس میں پارلیمنٹ میں موجود 16 سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے ضابطہ اخلاق کی متعدد شقوں پر تحفظات کا اظہا رکیا۔
اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر ریٹائرڈ جسٹس سردار محمد رضا خان نے کی جبکہ اجلاس میں کسی بھی سیاسی جماعت کا سربراہ موجود نہیں تھا۔بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سیکریٹری یعقوب فتح محمد نے کہا کہ کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے کہا تھا کہ وہ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے اپنی تحریری سفارشات جمع کرائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کئی سیاسی جماعتوں نے عوامی ریلیوں اور جلسوں پر پابندی کی تجویز پر خدشات ظاہر کیے ہیں تاہم انہوں نے پینا فلیکس اور بینرز وغیرہ پر پابندی پر متفق ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں یہ تجویز سامنے آئی کہ الیکشن کمیشن کو اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ ہر سیاسی جماعت ہر حلقے میں کم از کم ایک ریلی کا انعقاد کرسکے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں یہ تجویز سامنے آئی کہ الیکشن کمیشن کو اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ ہر سیاسی جماعت ہر حلقے میں کم از کم ایک ریلی کا انعقاد کرسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.