پاک چین اقتیصادی راہداری کے تحت اگلے ہفتے چین سے 300 کنٹینرز پر مشتمل پہلا تجارتی قافلہ شاہراہ قراقرم سے گزرے گا٬ڈپٹی کمشنر ہنزہ

جمعرات 27 اکتوبر 2016 15:59

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2016ء) ڈپٹی کمشنر ہنزہ سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ پاک چین اقتیصادی راہداری کے تحت چین سے اگلے ہفتے 300 کنٹینرز پر مشتمل پہلا تجارتی قافلہ شاہراہ قراقرم (گلگت بلتستان) سے گزرے گا اور ان کی فول پروف سیکیورٹی کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کواے پی پی سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ کنٹینرزکی ابتدائی سیکیورٹی پاک آرمی فراہم کرے گی ٬اس کے بعد ان کنٹینرز کی سیکیورٹی گلگت بلتستان پولیس٬پاک رینجرز٬ گلگت بلتستان سکاوٹس اور دیگر ادارے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینرز آ نے کا دوسرا مرحلہ اگلے ماہ سے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :