تمام اپوزیشن جماعتیں ہ2نومبر کو ملک کی بہتری کے لئے باہر نکل کر اسلام آباد پہنچیں٬پرویز الٰہی
ہمیں اسلام آباد دھرنے میں الگ سے جگہ فراہم کی جائے پی ٹی آئی قیادت سے بات کر لی ہے نوازشریف اور مودی ایک بنچ پر ہیں ٬قومی سلامتی کی جنگ میں ہر کوئی اپنا کردار ادا کرے٬صدر ق لیگ
جمعرات 27 اکتوبر 2016 19:30
(جاری ہے)
چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ حکمران اللہ کے احکامات نہیں سمجھتے۔
حکمران کرپشن چھپانے کے لئے جھوٹ پہ جھوٹ بولے جارہے ہیں۔ انہوںنے ایک جھوٹ چھپانے کے لئے کئی جھوٹی کہانیاں گڑھ رکھی ہیں۔ (ق) لیگ کے رہنما نے کہا کہ پاکستان اس لیے نہیں بنایا گیا تھا کہ ہم پر جھوٹے اور کرپٹ لوگ مسلط ہوجائیں۔ یہ جمہوریت نہیں جھوٹ پر مبنی حکمرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب پانامہ لیکس کے حوالے سے ٹی او آر بنے تو حکمران پارلیمانی کمیٹی سے بھاگ گئے تھے۔ اور پھر وہ عدالتوں سے بھاگنے کی کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے شہبازشریف کے آٹھ سالہ دورحکومت کا اپنے پانچ سالہ دور حکومت کا مقاببلہ کرنے کا چیلنج کیا اور کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے لیڈر وہ ہے جو جمہوریت کی مضبوطی کے لئے اپنی قربانی دے انہوںنے کہا کہ کرپشن کے خلاف باہرنکلنا کسی کی ذات کا سوال نہیں یہ پورے ملک کا اور قوم کی فلاح کا سوا ہے تمام لوگوں کو بن بلائے اسلام آباد پہنچنا چاہیے۔ جو لوگ ملک کی بہتری چاہتے ہیں وہ 2نومبر کو باہر آئیں گے انہو ں نے کہا کہ جو کرپشن کے خلاف جہاد نہ کرے وہ مسلم لیگی نہیں لہٰذا آپ سب کو سچے دل سے اسلام آباد پہنچنا ہوگا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل کیوپنجاب کے صدر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ نوازشریف اور نریندر مودی ایک بنچ پر ہیں شروع کی گئی قومی سلامتی کی جنگ میں ہر کوئی اپنا کردار ادا کرے۔ انہوںنے کہا کہ نوازشریف کو قانون کے مطابق چلنا چاہیے ہم نے اپنا فرض پورا کرنے ہے ہماری نیت ٹھیک ہے اور نتیجہ خدا پر چھوڑدیا ہے پرویز الٰہی نے کہا کہ حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کررکھا ہے ہم نے جمہوریت کو کرپٹ حکمرانوں سے پاک کرنا ہے انہوںنے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کا قتل ہم پر قرض ہے پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری دھرنے میں شرکت کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔(اے ملک) اے ملک)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
-
اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلم پاکستانی نژاد وزیراعظم نے استعفیٰ دیدیا
-
بھارتی وزیرخارجہ امیت شاہ ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے
-
پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکاری نہیں، فضل الرحمان
-
صدر آصف علی زرداری سے ترک بری افواج کے کمانڈر کمانڈرسیلکوک بایراکتار اوغلو کی ملاقات ، دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
-
اطالیہ کی سفیر کی احمد چیمہ سے ملاقات ،مختلف امورپر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.