وزیراعلیٰ بلوچستان نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کی ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں سیکورٹی غفلت پر کمانڈنٹ (ڈی آئی جی ) پی ٹی سی کیپٹن (ر) طاہر نوید ٬ ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی (ایس ایس پی) یامین خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پی ٹی سی محمد اجمل کو فوری طور پر معطل کر دیا
جمعرات 27 اکتوبر 2016 22:26
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 اکتوبر2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سانحہ پولیس ٹریننگ کالج کی ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں سیکورٹی غفلت کامرتکب پائے جانے پر کمانڈنٹ (ڈی آئی جی ) پی ٹی سی کیپٹن (ر) طاہر نوید ٬ ڈپٹی کمانڈنٹ پی ٹی سی (ایس ایس پی) یامین خان اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر پی ٹی سی محمد اجمل کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے جبکہ مزید کاروائی جاری رہے گی٬ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف فوری کاروائی کا مقصد آئندہ اسے واقعات کی روک تھام ہے اور آئندہ کوئی بھی افسر یا اہلکار کوتاہی کا مرتکب پایا گیا تو اس کے خلاف بھی کاروائی عمل میںلائی جائے گی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی جانب سے پی ٹی سی کے سانحہ کی ہائی کورٹ کے جج کے ذریعے جوڈیشل انکوائری کے لیے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کو درخواست بھی کر دی گئی ہے٬ جو ڈیشل کمیشن تمام واقعہ کی چھان بین ٬ ذمہ داروں کا تعین اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے سفارشات پیش کرے گا۔(جاری ہے)
جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی حکومت نے بریگیڈئیر بلال علی کی سربراہی میں سانحہ پی ٹی سی کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ جے آئی ٹی میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن اعتزاز گورایہ ٬ ایف سی اور تمام متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہونگے۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.