قبائلی عوام اپنے حقوق کے لیے دھرنا دیں ہم ساتھ دینگے٬مشتاق احمد خان
فاٹا کی سیاسی ٬سماجی ٬تاجر قوتیں متحد ہو جائیں ٬جماعت اسلامی قومی اسمبلی ٬سینیٹ میں ان کے حقوق کیلئے قراردادیں پیش کریگی٬قبائلی مشران اتحاد کا مظاہرہ کریں٬اے پی سی فاٹا سے خطاب
جمعہ 28 اکتوبر 2016 19:28
(جاری ہے)
اس موقع پر اے این پی کے سردار بابک ٬ پی پی پی کے سید ظاہر علی شاہ ٬ پی ٹی آئی کے خالد مسعود ٬ مسلم لیگ (ق) کے ڈاکٹر عبدالراج شاہین ٬ فاٹا سیاسی اتحاد کے صدر نثار محمد مہمند ٬ سینٹر راحت حسین ٬ جے یو آئی کے شجا ع الملک ٬ آل پارٹیز فاٹا کے صدر پیائو خان اور دیگر قبائیلی تاجر رہنمائوں نے خطاب کیا۔
مشتاق احمد خان نے قبائلی رہنمائوں سے کہا کہ فاٹا مرکزی حکومت کے زیر انتظام علاقہ ہے اور حکومت نے اگلے تین سال کے لیے تمام تر انتظامیہ فوج کی نگرانی میں دے دیا ہے اس لیے انھوں نے قبائلی مشران کو مشورہ دیا کہ ایک جرگہ تشکیل دے کر کور کمانڈر سے ملاقات کریں اور ان کو اپنی حالت زار سے آگاہ کریں۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک ادارے کے سربراہ کا کہنا ہے کہ میں نے پاکستان میں کئی سال گزارے ہیں اور تحقیق کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ قبائلی علاقے پاکستان کے دیگر علاقوں سے چار سو سال پیچھے ہیں۔مشتاق احمد خان نے قبائلی مشران کو تجویز پیش کی کہ اسلام آباد میں پاکستان کی چوٹی کے میڈیا کے صحافیوںکو بلا کر ان کو اپنے دکھ درد سے آگاہ کریں تاکہ ان کی آواز پوری قوم اوردنیا کے سامنے لایا جا سکے۔مشتا ق احمد خان نے کہا کہ گزشتہ70سلا م سے قبائلی عوام کو آئینی ٬انسانی اور بنیادی حقوق سے مغرور رکھنے پر ریاست پاکستان قبائیلیوں سے معا فی مانگے۔انھوں نے کہا کہ قبائلیوں کے لیے ضرب عضب اور پنجابیوں کے لیے سی پیک ہے۔فاٹا کے لیے فوجی آپریشن اور لاہور کے لیے میٹرو اور اورنج سروس ہے۔ہمارے لیے آئی ڈی پیز کیمپ اور ان کے لیے میگا پراجیکٹ ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم اس ظلم کے نظام کو نہیں مانتے۔قبائلیوں کو انسان ٬مسلمان اور پختون قرار دیا جائے٬ہمیں تعلیم ٬صحت اور ورزگار چاہیے۔ہمیں انسانی اور بنیادی حقوق چاہیے۔انھوں نے کہا کہ قبائلی سلام اور خراج تحسین کے مستحق ہیں کہ اتنے مظالم کے باوجود ان کے منہ سے اُف تک نہیں نکلتا اور صحیح معنوں میں پاکستان اور محب وطن یہی قبائلی ہیں۔کراچی میں کسی کو کچھ نہیں ہوا اور پاکستان مردہ بادکے نعرے لگائے اور پاکستان کا جھنڈاجلایا۔انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہرمشکل میں قبائلی بھائیوں کا ساتھ دیا۔فوجی آپریشن٬ آئی ڈی پیز کیمپوں٬ قومی اسمبلی٬اور ایوانوں اور سیاسی میدانوں میں ہم آپ کے شانہ بشانہ رہے ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق آپ کے حقوق کے لیے آپ کی جدو جہدکی قیادت کے لیے تیار ہیں آپ اتحاد و اتفاق سے آگے بڑھیں ہمارا تعاون آپ کیساتھ رہیگا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.